Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 28, 2020

بھارت رتن اے پی جے عبدالکلام کی پانچویں برسی ‏مورخہ ‏27 ‏جولاٸی ‏کے ‏موقع ‏پر ‏خراج ‏عقیدت۔

 بھوپال ۔مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع ۔
==============================
 مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر کمل ناتھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لکھا ہے ‘ہندوستان کے سابق صدر ’’ میزائل مین‘‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور تھے۔ انہوں نے بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی برسی پر انہیں خراج عقید ت پیش کیا۔ بی جے پی کے سینئر قائداور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا نے میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراج پیش کیا ہے ۔سندھیا نے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا ہے ‘نوجوانوں کے لئے باعث تحریک ،‘میزائل مین آف انڈیا’ کہے جانے والے سابق صدر ‘بھارت رتن’،ڈاکٹر عبدالکلام کو بھرپور خراج عقیدت ‘‘۔
دیگر متعدد قائدین نے بھی انہیں خراج پیش کیا۔