Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 29, 2020

اعظم ‏گڑھ ‏میں ‏میڈیکل ‏فیلڈ ‏کا ‏روشن ‏ستارہ ‏آج ‏غروب ‏ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ‏ارشد ‏قاسمی۔لال ‏گنج۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی۔٢٩ جولاٸی ٢٠٢٠
=============================
اعظم گڑھ میں میڈیکل فیلڈ کا روشن ستارہ آج غروب ہوگیا بلاشبہ ڈاکٹر امتیاز صاحب ( نظیر ہاسپیٹل ماہر امراضِ قلب ) ایک  حاذق  طبیب تھے اچھے انسان تھے مرجع الخلایق تھے دیندار تھے انسانوں کا ایک ھجوم ہمیشہ ان کے چند مشوروں کے لئے بیتاب رہتا تھا جب سے وہ کورونا نامی اس مہلک بیماری سے متاثر ہوئے مسلسل اعظم گڑھ و اطراف میں دعاوں اور کثیر مقدار میں صدقات کا سلسلہ جاری تھا مگر لکھی کو کون ٹال سکتا ہے اور ہونی کب انہونی بن سکتی ہے بلآخر موت کے اس جاں گسل شکنجہ نے انھیں کس لیا اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے امید ہے درجۂ شہادت نصیب ہوگا ۔
مگر ایک دنیا کو روتا بلکتا چھوڑ گئے اب کون اپنے دستِ مسیحائ سے روح تلک سببِ صحت و عافیت بنے گا یہ سوال دل و دماغ کو جھنجھوڑ رہا ہے ۔

اللہ انکی مغفرت فرمائے نعم البدل عطافرمائے اس امت کے قیمتی افراد کی بطور خاص حفاظت فرمائے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاکرے فرنٹ لاینر میڈیکل اسٹاف کو ھمت ، حوصلہ اور وباء و بلاء سے حفاظت فرمائے ۔

ڈاکٹرارشدقاسمی 
لال گنج