Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 18, 2020

حمی ‏مزمنہ ‏و ‏حمی ‏تیفودیہ ‏( ‏ٹاٸفاٸڈ ‏بخار۔۔۔۔پرانا ‏سے پرانا .بخار ‏کا ‏سستا ‏اور ‏بے ‏خطا ‏نسخہ

از/ حکیم شاہد بدر فلاحی / اعظم گڑھ/صداٸے وقت 
==============================
ایک مریضہ میرے مطب پر آئی.... مضمحل و مضطرب۔۔ اس نے بتایا کہ" مجھے دو سال سے بخار ہے میں نے چار پانچ بار جانچ کرائی ہر بار ٹائفائڈ ہی نکلتا ہے۔ مجھے بخار ہر وقت رہتا ہے پہلے تو میں نے لوکل ڈاکٹروں سے علاج کروایا وقتی آرام ہو جاتا تھا لیکن دوا چھوڑنے کے بعد پھر وہی تکلیف جب مقامی ڈاکٹروں سے فائدہ نہیں ہوا تو میں نے شہر اعظم گڑھ لوٹس ہاسپیٹل ڈاکٹر پنکج رائے MBBS MD کا دو ماہ تک علاج کیا علاج سے پہلے انہوں نے میرے خون کی کئی طرح کی جانچ کرائی میرا کئی ہزار روپیہ کا خرچ ہوا جانچ میں ٹائفائڈ ہی نکلا ڈاکٹر صاحب نے دو ماہ تک دوا کھلانے کے بعد یہ کہکر دوا بند کردی کہ اب دوا کورس مکمل ہو گیا مزید دوا نہیں کھلائی جا سکتی۔۔۔ لیکن مجھے آرام صرف دوا کھانے بھر ہی تھا دوا بند ہو گئی اور پھر وہی بخار بالآخر مجبور ہوکر ڈاکٹر اے پی یادو MBBS MD ہرا کی چنگی اعظم گڑھ کو دکھایا انہوں نے پھر سے سارے چیک اپ کرائے وہی پرانا مرض ٹائفائڈ ہی نکلا انہوں ڈیڑھ ماہ تک دوا چلائی کچھ ہلکا سا آرام ہو گیا پھر ڈاکٹر صاحب نے یہ کہکر دوا بند کردی کی کورس مکمل ہو گیا۔۔۔دوا بند ہو گئی لیکن مجھے اندر ہی اندر بخار رہتا تھا میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب یہ بخار عمر بھر کا ساتھی ہو گیاہے اب یہ زندگی بھر ساتھ ہی رہے گا پھر کسی نے جڑی بوٹی سے علاج کا مشورہ دیا تو یہاں آئی۔۔۔"
میں نے مریضہ کی حکایت سننے کے بعد۔ اپنا وہی پرانا آزمودہ نسخہ جو پچھلے پندرہ سالوں سے میرا معمول مطب ہے جس نسخہ نے آج تک خطا نہیں کی۔۔۔ دس دن کیلئے دیا۔۔ مریضہ دس دن کے بعد آئی۔ اسے بڑا آرام تھا. البتہ کمر میں درد کی تکلیف کی بھی شکایت  وہ کررہی تھیں اس بار کی دس دن کی دوا میں میں نے حب اسگند ۳ گولی کا اضافہ کردیا۔۔ مریضہ ۲۰ دن دوا استعمال کرکے۔۔۔ بہت خوش و خرم تھیں اسے اب بالکل بھی بخار نہیں تھا میں نے آج اسے صرف خمیرہ مروارید ہی دیکر رخصت کیا جاتے وقت اس نے کہا کہ جتنا پیسہ میرا صرف ایک ڈاکٹر کے یہاں جانچ کرانے میں خرچ ہوا اس سے بھی کم پیسوں میں آپ کے یہاں مکمل علاج ہوا اور میں ٹھیک ہوگئی۔
حمی تیفودیہ یا حمی مزمنہ. جسکے ایلوپیتھک علاج سے مریض عاجز ہو چکا ہے۔ مریض کہتا ہے اسے چھ ماہ سے بخار ہے کوئی دو سال، کوئی چال سال سے بخار کے شکایت کرتا ہے۔۔۔ بخار بہت تیز ہو۔۔۔ ہلکا ہو۔۔۔ صرف مریض کو محسوس ہوتا ہو۔۔۔مریض کی بھوک بالکل غائب ہو۔۔۔ مریض ضعف، سستی ، اضمحلال کی شکایت کرتا ہو صرف دس دن تک یہ کاڑھا پلا دیں کسی کسی مریض کو بیس دن پلانا پڑتا ہے۔ بحمدللہ مریض بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔۔ پندرہ سالوں سے یہ میرا معمول مطب ہے۔۔۔ موسم کی تبدیلی یا مرض کی علامات کے لحاظ سے صرف شربت میں تبدیلی کرتا ہوں۔ اگر بخار بہت شدید ہے تو اس جوشاندہ کے ساتھ شربت بزوری بیس ملی لیٹر ، کا اضافہ کرتا ہوں۔۔ اگر بخارے کے ساتھ مریض کا لیور بھی متاثر ہے تو شربت کاسنی جوڑتا ہوں۔۔ اور اگر موسم شدید گرمی کا ہے اور بخار میں بھی شدت ہے تو شربت عناب جوڑتا ہوں۔ اگر بخار کے ساتھ نزلہ زکام شدید کھانسی سانس لینے میں دقت ہے تو شربت اعجاز کا اضافہ کرتا ہوں۔۔ اگر کسی مریض کو جملہ شکایات کے ساتھ سانس لینے میں شدید دقت ہے تو اس جوشاندہ کے ساتھ شربت اعجاز و لعوق سپستاں خیارشنبری کا اضافہ کرتا ہوں۔۔ ابھی حالیہ نزلہ وبایہ کا دور دورہ ہے اس مرحلے میں مریض سردی بخاری کھانسی سانس لینے میں حد درجہ دقت محسوس کرہا ہے تو اس جوشاندہ کے ساتھ شربت اعجاز و لعوق سپستان خیارشنبری صبح وشام پلاتا ہوں اور رات سوتے وقت سات گرام معجون راح المومنین گرم پانی سے کھلاتا ہوں۔۔ الحمدللہ مریض شفایاب ہوتے ہیں۔۔ الغرض یہ مفید ترین جوشاندہ صرف شربت کی تبدیلی کے ساتھ پورے سال استعمال ہوتا ہے یہ نسخہ سستا اور بے خطا ہے۔۔ اللہ نے ان جڑی بوٹیوں میں کس قدر شفا رکھی ہے۔ میری یونانی اطباء سے گزارش ہے کہ وہ اپنی یونانی پیتھی سے تعلق خاطر پیدا کریں۔۔ 
مطب کے ابتدائی ایام میں مجھے خودیقین نہیں تھا کہ بھلا پیرا سیٹا مال کی ٹیبلیٹ کھلائے بغیر کسی کا بخار اترے گا؟ یقین ہی نہیں آتا تھا لیکن اب تو عین الیقین حاصل ہے۔ آپ پورے اعتماد سے دوا استعمال کریں مریضوں کو شفا ملے گی مریضوں پر علاج کے خرچ کا بوجھ بھی بہت کم پڑے گا اور دعائیں بھی۔۔ 

حکیم شاہد بدرفلاحی
نوٹ:
نسخہ حسب ذیل ہے۔۔!
چرائتہ ( عام دیہاتی) پانچ گرام کوٹا ہوا
گلو پانچ گرام کوٹی ہوئی
افنستین پانچ گرام کوٹی ہوئی
پندرہ گرام کی ایک پڑیا اس پوری پڑیا کو ایک گلاس پانی میں اتنی دیر تک پکائیں کہ آدھا پانی جل جائے چھان کر شربت ملا کر صبح خالی پیٹ دوبارہ پھر وہی پڑیا ایک گلاس پانی پکا کر چھان کر شربت ملاکر شام چار بجے دس دن تک استعما کرائیں۔۔ یا کسی کسی مریض کو بیس دن تک پلائیں۔ عام ضعف، نقاہت، کمزوری دور کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے خمیرہ مروارید رات سوتے وقت کھلائیں۔۔۔۔