Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 17, 2020

مولانا ‏متین ‏الحق ‏اسامہ ‏کے ‏انتقال ‏سے ‏مسلمان ‏ایک ‏ہمدرد ‏ملت سے ‏محروم ‏ہوگٸے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ‏سکندر ‏علی ‏اصلاحی۔



لکھنو ۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١٨ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 جمیعۃ علماءہند اترپردیش کے ریاستی صدر ،قاضئ شہر کان پور اور معروف و مشہور  بےباک  اور ذی علم عالم مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب کے انتقال سے ہم شدید رنج و غم سے دوچار ہیں ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مولانا طویل عرصہ سے ملک وملت کی مختلف نوعیت کی بڑی اہم خدمات انجام دے رہے تھے ۔دینی ،تعلیمی ،سماجی اور اصلاح معاشرہ کے تغلق سے وہ بیدار اور فعال تھے ۔سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور ہندو مسلم اتحاد کی اہم کڑی تھے ۔ان کی تمام خدمات نہایت اہم ہیں اور ان کے بعد ایک عرصہ تک ان خدمات کے حوالے سے یاد کیے جائیں گے ۔۔ مولانا مرحوم بہت متحرک اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہتے اور نازک موقع پر جرآت مندی سے حالات کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے ۔۔
میں اپنی جانب سے اور تمام رفقاءتحریک اسلامی کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کرتاہوں ۔ جمیعۃ کے تمام اراکین و ذمہ داران کے علاوہ بالخصوص اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔۔اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ یا اللہg ان کی مغفرت فرما،درجات بلند نصیب فرما،ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخش دے اور توشۂ آخرت بنادے ،تمام متعلقین بالخصوص اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا کر اور زندگی کے تمام معاملات کو آسان فرما ۔۔آمین.
ڈاکٹر سکندرعلی اصلاحی لکھنو 9839538225