Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 17, 2020

مہاراشٹر ‏میں ‏کورونا ‏وبإ ‏سے ‏کم ‏متاثر ‏اضلاع ‏میں ‏”بکرا ‏منڈی ‏“ ‏کی ‏اجازت ‏دی ‏جاٸے۔۔۔۔۔۔۔رضوان ‏الرحمٰن ‏خاں ‏۔۔جماعت ‏اسلامی ‏ہند ‏مہاراشٹر۔

 ممبٸی مہاراشٹر/صداٸے وقت /پریس ریلیز/17 جولاٸی 2020
=============================
ممبئی ...نیوز رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت بڑے پیمانے پر عیدالاضحی کی تقریب اور بکرا منڈی کیلئے اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ کے نام لکھے خط میں رضوان الرحمن خان نے کہا کہ "مہاراشٹر کے 36 اضلاع میں سے صرف 9 اضلاع میں ہی 93 فیصد کورونا کے معاملات ہیں، اس لئے میری گزارش ہے کہ 27 اضلاع یا دیگر کم متاثرہ علاقوں میں عیدالاضحی سے قبل بکرا منڈی کی اجازت دی جائے ۔ یہ اجازت کورونا سے بچاؤ کے احتیاط جیسے جسمانی دوری، ماسک، دستانے اور سنیٹائزر کا استعمال کے ساتھ مشروط ہوں۔" 
جیسے دیگر معاشی سرگرمیوں کی اجازت احتیاطی تدابیر کے ساتھ دی گئی ہے، جس میں ریڈزون بھی شامل ہے ، "بھیڑ بھرے ماحول سے بچنے کیلئے بکرا اور دیگر جانوروں کی   چھوٹی چھوٹی منڈیاں مختلف  علاقوں میں قائم ہو، جہاں ذبح کرنے کا بھی نظم ہو۔ 
 9 اضلاع جو کورونا سے زیادہ متاثر ہیں وہاں ضلع انتظامیہ کو مقامی کارپوریٹر ، سیاسی شخصیات، سماجی کارکن، علماء کرام اور جانوروں کے تاجروں کی مدد اور تعاون سے کورونا سے سلامتی کے رہنما اصول ترتیب دینا چاہئے ۔
اعداد و شمار کے مطابق ممبئی و مضافات، تھانے، پونے، پالگھر، اورنگ آباد، رائے گڑھ، ناسک، جلگاؤں اور سولا پور وغیرہ میں کورونا کے90 فیصد سے زائد معاملات ہیں ۔
---------------------------------------
میڈیا سیل، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر
Mediacell@jihmaharashtra.org
09137050873