Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 17, 2020

خواتین ‏قرآن ‏سے ‏اپنے ‏رشتے ‏کو ‏مضبوط ‏کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صالحہ ‏فردوس۔


آن لائن قرآن کلاسز برائے خواتین کا تیسرا دور مکمل

پٹنہ:17 جولائی (پریس ریلیز)۔/صداٸے وقت ۔
==============================

 قرآن سیکھنے اور سکھانے کا عمل اللہ کے نزدیک بہت ہی زیادہ پسندیدہ ہے۔ قرآن سے ہمارا تعلق جیسا ہونا چاہیے بدقسمتی سے ویسا تعلق قائم نہیں ہو پاتا جس کے نتیجے میں ہماری زندگی بے سمت اور نصب العین سے خالی ہو جاتی ہے۔جن لوگوں کا رشتہ قرآن سے جتنا گہرا ہوتا ہے وہ اللہ کے نزدیک مقرب تو ہوتے ہی ہیں دنیاوی اعتبار سے بھی ان کی زندگی پراعتماد اور پرسکون ہوتی ہے۔ قرآن کی روشنی قدم قدم پر ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار قرآن کلاسز کی کو آرڈینٹر صالحہ فردوس نے کیا۔ واضح رہے کہ زیل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فائونڈیشن، پٹنہ کی طرف سے گھریلو خواتین اور طالبات کو تجوید قرآن کے بنیادی اصول سکھانے کے لیے پندرہ روزہ قرآن کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔لاک ڈائون کی وجہ سے فی الحال یہ سلسلہ آن لائن چل رہا ہے۔ اس سلسلہ کے تیسرے بیچ نے گزشتہ روز پندرہ روزہ کورس کی تکمیل کے بعد اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ انہیں گھر بیٹھنے قرآن سیکھنے کا موقع حاصل ہوا۔ کورس کو آرڈینٹر حافظہ صالحہ فردوس نے بتایا کہ اِس کورس میں ہر عمر کی بچیاں اور خواتین شامل رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں قرآن سیکھنے کا جذبہ اِس قدر ہے کہ اِس کورس میں چھوٹی بچیوں، گھریلو خواتین اور طالبات کے ساتھ ساتھ ملازمت پیشہ خواتین بھی حصہ لیتی ہیں اور پوری یکسوئی اور دلچسپی کے ساتھ کورس مکمل کرتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خواتین اور طالبات کے لیے قرآن سیکھنے سکھانے کا معقول نظم بہت ہی کم ہے جس کی وجہ سے خواتین اور طالبات چاہ کر بھی قرآن درست طریقے سے نہیں پڑھ پاتی ہیں۔صالحہ فردوس نے بتایا کہ کورس میں شامل سبھی خواتین اور طالبات کو کورس کی تکمیل کی سند آن لائن اور ڈاک کے ذریعہ بھی بھیج دی جائیں گی۔