Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

کانپور سانحہ : چوبے پور کے سابق ایس او ونے تیواری اور بیٹ انچارج کے کے شرما گرفتار ، بھیجے گئے جیل.

انکاونٹر کے وقت پولیس ٹیم کی جان کو خطرے میں ڈالنے اور جائے واقعہ سے فرار ہونے کے ساتھ ہی مجرم وکاس دوبے سے تعلق رکھنے کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
کانپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
اترپردیش کے کانپور میں وکرو گاوں شوٹ آوٹ معاملہ میں معطل کئے گئے چوبے پور کے سابق ایس او ونے تیواری  اور بیٹ انچارج کے کے شرما  کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انکاونٹر کے وقت پولیس ٹیم کی جان کو خطرے میں ڈالنے اور جائے واقعہ سے فرار ہونے کے ساتھ ہی مجرم وکاس دوبے سے تعلق رکھنے کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ آئی جی موہت اگروال اور ایس ایس پی دنیش کمار پی نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
الزام ہے کہ چوکی انچارج کے کے شرما نے دبش کی جانکاری لیک کی تھی ۔ کے کے شرما دبش پر نہیں گئے تھے ۔ کے کے شرما کو معلوم تھا کہ خونی کھیل ہونے والا ہے ۔ وہیں سپاہی راجیو نے وکاس کے منصوبوں کے بارے میں ایس او ونے تیواری کو بتادیا تھا ۔ جانکاری ہونے کے بعد ایس او ونے تیواری نے کسی کو الرٹ نہیں کیا ۔
دراصل اب تک کی جانچ میں ایس او ونے تیواری کا رول مشتبہ پایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بات بھی واضح ہورہی ہے کہ انہوں نے دو تین جولائی کی رات وکاس دوبے کے گھر پر دبش دینے جارہی پولیس ٹیم کی انفارمیشن لیک کی تھی ۔ پولیس کی ہی مخبری کے بعد وکاس دوبے نے اپنے ہتھیار بند غنڈوں کے ساتھ مل کر آٹھ پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔
بتادیں کہ اس معاملہ میں ایس او ونے تیواری ، داروغہ کنور پال ، کے کے شرما اور سپاہی راجیو چودھری پہلے ہی معطل کئے جاچکے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ایس ایس پی نے تھانہ کے باقی 68  اسٹاف کو بھی لائن حاضر کردیا ہے ۔ سبھی کے خلاف جانچ کی جارہی ہے ۔ اب چوبے پور تھانہ میں 55 نئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ کانپور قتل سانحہ میں شہید ہوئے سی ای ولہور دیویندر مشرا نے 14 اپریل کو ہی اس وقت کے ایس ایس پی اننت دیو ترپاٹھی کو محکمہ جاتی خط لکھ کر ایس او ونے تیواری اور گینگسٹر وکاس دوبے میں سانٹھ گانٹھ کی جانکاری دی تھی ۔ ساتھ ہی کسی سازش کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔ حالانکہ اس وقت کے ایس ایس پی نے اس شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی ، جس کے بعد منگل کو انتظامیہ نے انہیں ڈی آئی جی ایس ٹی ایف کے عہدہ سے ہٹاتے ہوئے مراد آباد پی اے سی بھیج دیا ۔ اب ان کے خلاف بھی جانچ کی جارہی ہے ۔