Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

جموں۔کشمیر: دہشت گردوں کے حملے میں بی جے پی لیڈ وسیم باری سمیت بھائی اور والد کی موت علاقے میں دہشت کا ماحول۔

جموں۔کشمیر کے باندی پورہ میں آج شام ملیٹنٹوں کے ایک بڑے حملے میں بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری اپنے بھائی اور والد سمیت ہلاک ہوگئے۔ بتادیں کہ ان کی سکیورٹی کیلئے 10 پولیس والوں کو تعینات کیا گیا تھا جوکہ لیکن حملے کے وقت ان کے ساتھ ایک بھی سکیورٹی اہکار موجود نہیں تھا۔ اس کے بعد سبھی 10 سکیورٹی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

صداٸے وقت /ذراٸع /٨ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
جموں۔کشمیر  کے باندی پورہ  میں آج شام ملیٹنٹوں کے ایک بڑے حملے میں بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری اپنے بھائی  عمر باری اور والد شیر احمد ہلاک ہوگئے۔ حالانکہ کہ ان کی سکیورٹی کیلئے 10 پولیس والوں کو تعینات کیا گیا تھا جبظاہر کہ  حملے کے وقت ان کے ساتھ ایک بھی سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا۔ اس کے بعد سبھی 10 سکیورٹی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ وسیم باری اپنے والد اور اپنے بھائی عمر بشیر کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے جب ان پر ملیٹنٹوں نے نزدیک سے گولیاں چلائیں ۔ تینوں کو اگرچہ شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نہ صرف شیخ وسیم باری کو پورا سیکیورٹی کور فراہم کیا گیا تھا بلکہ ان کا گھر پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ سے صرف چند گز کی دوری پر واقع ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ وسیم باری کو کچھ عرصہ قبل ہی پارٹی نے پورے کشمیر کے لئے محکمہ تربیت کا انچارج مقرر کیا تھا اور ان کے والد کے علاوہ ان کے بھائی عمر بشیر کو بھی پارٹی میں شامل کیا گیا تھا۔ دریں اثنا ان کی سیکیورٹی پر معمور 10 پولیس اہلکاروں کو غفلت برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ قابل افسوس بات یہ ہے کہ باری کی والدہ کی پچھلے سال ہی ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی ادھر اس خوفناک حملے کے بعد بانڈی پورہ میں دہشت پھیل گئی ہے اور پورے علاقے میں بھاری تعداد میں حفاظتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے شیخ وسیم باری نے اپنے گھر میں ہی پارٹی کا دفتر قائم کیا تھا۔
باری کے قتل کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ عبد اللہ نے لکھا ہے کہ - "آج شام بانڈی پورہ میں بی جے پی کے عہدیداروں اور ان کے والد پرجان لیوا دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر کافی دکھی ہوں ہے میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کیلئے اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔ کہا جاتا ہے کہ مرکزی دھارے میں شامل سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے والا تشدد بلا روک ٹوک جاری ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ سیاسی کارکنوں کو نشانہ بناکر تشدد کرنا بے روک ٹوک جاری ہے۔
اس دہشت گردانہ حملہ پر بی جے پی لیڈر رام مادھو نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر وسیم باری اور ان کے بھائی کی دہشت گردوں کے ذریعہ باندی پورہ میں قتل کی خبر سن کر حیران اور دکھی ہوں