Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

کانپور انکاونٹر کا ماسٹر مائنڈ وکاس دوبے اجین سے گرفتار۔۔۔یوپی .پولس ‏نے ‏لی ‏راحت ‏کی ‏سانس۔

مہاکال مندر تھانے میں وکاس دوبے نے خودسپردگی کی ہے۔ فی الحال اجین کے فری گنج تھانے سے اسے کسی گمنام مقام پر لے جایا گیا ہے۔

کانپور۔ اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٩ جولاٸی ٢٠٢٠۔
=============================
کانپور کے چوبے پور کے وکرو گاوں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ وکاس دوبے اجین کے مہاکال مندر  سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یوپی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے اس بات کی رسمی تصدیق کر دی ہے کہ وہ گرفتار ہو چکا ہے۔ مہاکال مندر تھانے میں وکاس دوبے نے خودسپردگی کی ہے۔ فی الحال اجین کے فری گنج تھانے سے اسے کسی گمنام مقام پر لے جایا گیا ہے۔ اب یوپی پولیس کی ایک ٹیم بھی اجین روانہ ہو چکی ہے۔ بتا دیں کہ بدھ کو وہ فرید آباد میں دیکھا گیا تھا، لیکن وہ کیسے اجین پہنچا اس بابت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔