Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

فلم ‏انڈسٹری ‏کو ‏پھر ‏سے ‏صدمہ ‏، ‏81سال ‏کی ‏عمر ‏میں ‏مشہور ‏اداکار ‏جگدیپ ‏کا ‏انتقال۔۔۔بالی ‏ووڈ ‏میں ‏غم ‏کی ‏لہر۔


بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار نے بدھ کو 81 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ جگدیپ نے کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو بکھیرا۔ انہوں نے فلم شعلے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا اصلی نام سید اشتیاق جعفری تھا۔
ممبٸی ۔۔/صداٸے وقت /ذراٸع / ٩ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
فلمی دنیا کے لئے 2020 مسلسل ایسی خبریں لارہا ہے کہ  بالی ووڈ کے لئے ایک بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بالی ووڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایت کار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئیں۔ اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا اور پھر  سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی تھی۔ وہیں اب ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جگدیپ نے بھی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ جگدیپ کی موت سے بالی ووڈ کو ایک بہت بڑا صدمہ لگا ہے۔
بتادیں کہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار نے ٨ جولاٸی بروز بدھ کو 81 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ جگدیپ نے کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو بکھیرا۔ انہوں نے فلم شعلے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا اصلی  نام سید اشتیاق جعفری تھا۔ مشہور بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری جگدیپ کے بیٹے ہیں۔ جگدیپ کی پیدائش انڈیا کے دتیا سینٹرل پروونگ میں ( مدھیہ پردیش) 29 مارچ 1939  کو ہوئی تھی۔
مشہور اداکار سید اشتیاق احمد جعفری  عرف جگدیپ نے تقریبا 400 فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کو سب سے زیادہ پہچان ملی شعلے میں سورما بھوپالی کے کردار سے۔ حالانکہ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی تھی۔ پھر کچھ فلموں میں انہوں نے لیڈ رول بھی نبھایا۔ شمی کپور کی فلم برہمچاری سے ان کا کامیڈٰن بننے کا سفر شروع ہوا۔ فلم انداز اپنا۔اپنا میں انہوں نے سلمان خان کے والد کا کردار نبھایا تھا۔