Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 22, 2020

اردو ‏کے ‏مشہور ‏مزاح ‏نگار ‏، ‏شاعر ‏اور ‏صحافی ‏نصرت ‏ظہیر ‏کا ‏انتقال ‏۔

سہارنپور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ذراٸع /٢٢ جولاٸی ٢٠٢٠
==============================
اردو  کے مشہور مزاح نگار، شاعر اور صحافی نصرت ظہیر کا آج سہارن پور میں انتقال ہوگیا۔ وہ 69 برس کے تھے۔
پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹیاں ہیں۔ مرحوم ادھر کچھ دنوں سے علیل تھے۔
’’بقلم خود‘‘، ’’تحت اللفظ‘‘ اور ’’خراٹوں کا مشاعرہ‘‘ کے مصنف نصرت ظہیر نے  ایک سہ ماہی ’’ادب ساز‘‘ بھی نکالا تھا جس کے کئی خاص شمارے کافی مقبول ہوئے۔ 
انہوں نے قومی اردو کونسل کے سہ ماہی رسالے ’’فکر و تحقیق‘‘ اعزازی ادارت کی ذمہ داری بھی ادا کی تھی۔
 مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ترجمے پر ساہتیہ اکیڈمی ایورڈ سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یو پی اردو اکیڈمی اور دہلی اردو اکیڈمی کی طرف سے بھی وہ اعزاز یافتہ تھے۔
نصرت ظہیر نے روزنامہ قومی آواز، روزنامہ سہارا، دور درشن اور آل اندیا ریڈیو کو بھی اپنی خدمات پیش کی تھیں۔
ان کے بے وقت انتقال کی خبر سے ادبی اور صحافتی حلقے صدمے میں آگئے ہیں۔