Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

بی ‏جے ‏پی ‏کارکنان ‏نے ‏سی ‏او ‏دفتر ‏کا ‏کیا ‏گھیراٶ۔۔۔۔۔دفتر ‏کے ‏باہر ‏جم ‏کر ‏ہنگامہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٨ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
چندوک تھانہ پولیس نے بھاجپا کے سنیئر لیڈر سمیت نصف درجن کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے سے مشتعل کارکنوں نے بدھ کے روز سی او دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی ڈاک بنگلہ میں موجود ممبر پارلیمنٹ نے سی او کو بلا کر برسراقتدار پارٹی کے لیڈر اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ناراضگی ظاہرکرتے پھٹکار لگائی۔
واضح ہو کہ گزشتہ دو جولائی کو علاقہ کے متھوراپور کے رہنے والے دیپ چندر گپتا کے بیٹے پنکج گپتا کی کچے مکان کی دیوار منہدم ہونے سے ملبے میں دب کر موت ہو گئی تھی۔معاملے میں گاؤں کے پردھان پر لاپرواہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھاجپا کے سنیئر لیڈر ضلع نائب صدر برجیش سنگھ کی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے جام لگاتے ہوئے پردھان کے خلاف کاروائی کی مانگ کی تھی۔اس معاملے میں پولیس نے سینئر لیڈر چھوی ناتھ چوبے سمیت نصف درجن کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔مقدمہ درج ہونے کی اطلاع ملتے ہی درجنوں کارکنوں نے سی او کیراکت اجے کمار سریواستو کے دفتر پر پہنچ کر گھیراؤ کرتے ہوئے ہنگامہ کر دیا۔ادھر ڈاک بنگلے میں موجود مقامی ممبر پارلیمنٹ بی پی سروج کو معاملے کی اطلاع ہوئی تو انھوں نے مشتعل کارکنوں کو بلاتے ہوئے معلومات حاصل کی اور سی او کو طلب کر جم کر پھٹکار لگائی۔

برسراقتدار پارٹی کے سنیئر لیڈر اور کارکنوں کے خلاف پولیس کی کاروائی سے علاقہ میں چی می گوئیوں کا بازار گرم رہا۔