Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

سابق ‏وزیر ‏اعظم ‏چندر ‏شیکھر ‏کی ‏13 ‏ویں ‏برسی ‏مناٸی ‏گٸی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٨ جولاٸی 2029(نماٸندہ)۔
==============================
ملک کے سابق وزیر اعظم سماجوادی خیال کے مالک انجہانی چندرشیکھر کی 13ویں برسی سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر پر ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں منائی گئی۔اس موقع پر عہدیداران نے انجہانی چندر شیکھر کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا جس کے بعد سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمنار کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادونے کہا کہ انجہانی چندرشیکھر اپنی پوری زندگی سماجواد کے طرز پر غریبوں کے حق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔انھوں نے طالب علم کے زمانے سے لیکر ملک ایوان کے سفر کر کسانوں،دلت،پسماندہ کے حقوق کیلئے سڑک سے لیکر ایوان تک آواز بلند کرتے رہے۔اپنی سیاسی زندگی میں بغیر کسی عہدے کے ہی لوک سبھا کے ممبر ہوتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم کی زمہ داری سمبھالی۔انجہانی چندرشیکھر کی زندگی کے جدوجہد سے سماجوادی پارٹی کے کارکنوں کو سبق لینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر حسام الدین شاہ،شیام بہادر پال،عارف حبیب،آشارام یادو،ابوشاد احمد،شاہنواز خان،رضوان حیدر،آصف شاہ سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔