Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

کورونا ‏کے ‏دوران ‏پیدا ‏شدہ ‏حالات ‏سے ‏عوام ‏کو ‏بیدار ‏کرنے ‏کی ‏مہم۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٨ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سماجی ادارہ جے سی آئی کلاسک کرونا دور میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر بدھ کے روز معاشرے کو بیداری کا پیغام دیتے ہوئے عوامی بیداری کے دستخطی مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت ضلع مجسٹریٹ نے لوگوں کو عوامی مقامات پرنہیں تھوکنے کی اپیل کرتے ہوئے حمایت میں دستخط کرکے مہم کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پرڈی ایم دنیش کمارسنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی ایک بنیادی وجہ متاثرہ افراد کے ذریعہ کھلے میں تھوکنا بھی ہے، جس کے ذریعے یہ وائرس دوسرے شخص کے ساتھ رابطہ میں آتا ہے اور انھیں بھی متاثر کرتا ہے۔ مہم کے ذریعے عوام سے اپیل کیا کہ وہ عوامی مقامات یا کھلے عام تھوکنے سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ اس موقع پرادارہ کے صدر اجے گپتا نے کہا کہ کھلے عام تھوکنے سے نہ صرف کورونا انفیکشن پھیلنے کا خدشہ برقرار رہتا ہے بلکہ ٹی بی اور دیگر گندی بیماریوں سے متعلق بہت ساری بیماریوں کا بھی خدشہ ہے۔انھوں نے تمام شہریوں سے اپیل کیا کہ ہمیشہ اس احتیاط کا خیال رکھیں اور عوامی مقامات پر تھوکنے سے پرہیز کریں۔اس موقع پر امت پانڈے، ابیتاش گپتا، رنجیت سنگھ، راجیش کمار،راجیش کشور، یوگیش ساہو، آشیش گپتا وغیرہ موجودرہے۔