Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 25, 2020

ایم ‏ٹی ‏خان ‏بھی ‏اللہ ‏کو ‏پیارے ‏ہوگٸے۔۔۔۔۔۔


تحریر / نورالسلام ندوی/صداٸے وقت۔
==============================
ایم ٹی خاں پٹنہ ہائی کورٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد پٹنہ یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر پڑھاتے تھے،مجھے ان سے جرنلزم کے کلاس میں Ethics of Journalism پڑھنے کا موقع ملا ہے، وہ بہترین صحافتی ذوق رکھتے تھے ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے زبردست داعی تھے، اس موضوع پر اکثر سیمینار وغیرہ کا انعقاد کرتے رہتے تھے، جس میں سبھی مذاہب کے لوگوں کو مدعو کرتے تھے، مجھے بھی ان کے ساتھ ایسے کئ پروگراموں میں شرکت اور خطاب کرنے کا موقع ملا ہے، وہ معروف این جی او ٹیمپل آف انڈر اسٹینڈنگ(بہار چیپٹر) کے سکریٹری تھے،مجھ سے گہرے مراسم تھے،میرا جب بھی کوئی مضمون اخبار یا رسالہ میں پڑھتے تو فوراً فون کرتے، مبارکباد دیتے اور حوصلہ افزائی کرتے،کبھی کسی خاص موضوع پر مضمون لکھنے کی فرمائش کرتے،بہت روشن خیال انسان تھے،وہ مسلمانوں کو ہر معاملہ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے قائل تھے،علماء میں مولانا وحید الدین خاں کے بڑے قدردانوں میں تھے، 
رات انہوں نے زندگی کی آخری سانس لی، ان کی عمر تقریباً 75 سال رہی ہوگی، پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے، آمین