Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 25, 2020

گولی ‏لگنے ‏سے ‏دوران ‏علاج ‏نوجوان ‏کی ‏موت ‏۔علاقہ ‏میں ‏کشیدگی۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٢٥ جولاٸی ٢٠٢٠/عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
==============================
دیوگاؤن کوتوالی حلقہ کے بیڑیدیہ گاؤں میں گزشتہ 20.جولائی کو رات میں قریب دس بجے بدمعا شوں نے گھر سے قریب بیس میٹر کی دوری پر کھانا کھا کر ٹھل رہے وجے کمار کو گولی مار دی .آواز سن کر گھر اور پڑوس کے لوگ موقع پر پہنچے وجے کمار نے اس وقت صرف اتنا کہا کہ تین لوگ تھے .پھر بیہوش ہوگیا .حالت نازک دیکھ کر اسے بنارس بھیج دیا گیا .جہاں علاج کے دوران اسکی 24.جولائی کو رات ایک بجے موت ہوگیی .والد رام راج نے چار لوگوں کے خلاف نام زد تحریر دیوگاؤن کوتوالی میں دی .ان میں بیڑیدیہ باشندہ عبد الله ولد گھٹرو .عارف ولد عزیز .شہاب الدین ولد عزیز .ندیم ولد علی شیر ہیں .دیر رات بھاری فورس کے بیچ وجے کمار کو قبر میں دفنایا گیا .ایک مجرم شہاب الدین ولد عزیز کو پولس نے گرفتار کیا .کچھ اور لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے .گاٶں میں دہشت کا ماحول ہے ۔نقص امن کے خطرے کے پیش نظر گاٶں میں اضافی فورس تعینات ہے۔