Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 21, 2020

نسیم ‏الدین ‏صدیقی ‏ایم ‏ایل ‏سی ‏کی ‏رکنیت ‏سے ‏نا ‏اہل ‏قرار۔

 نسیم الدین صدیقی کو ایم ایل سی کی رکنیت سے قانون ساز اسمبلی کے چیرمین نے  نااہل قرار کر دیا

 لکھنؤ ،۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع   21 جولائی 2020 
==============================
کبھی بہوجن سماج پارٹی میں نمبر ٢ کی حیثیت رکھنے والے نسیم الدین صدیقی کا مایاوتی کے ساتھ تنازعہ کے بعد   بی ایس پی سے کانگریس میں آنے والے  کو قانون ساز کونسل کی رکنیت سے نااہل کردیا گیا ہے ۔  قانون ساز کونسل کے چیئرمین نے بی ایس پی کے ذریعہ دائر درخواست پر انہیں نااہل قرار  کردیا ہے۔  23 جنوری 2015 کو  صدیقی بی ایس پی کے ٹکٹ پر قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
 اہم بات یہ ہے کہ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے کانگریس میں آنے والے نسیم الدین صدیقی کی قانون ساز کونسل کی رکنیت ختم کرنے کے لئے بی ایس پی کی درخواست پر  15 دن کے اندر فیصلہ سنانے کے لئے ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے حکم دیا۔  یہ حکم جسٹس پنکج کمار جیسوال اور جسٹس دنیش کمار سنگھ کے ڈویژن بینچ نے دنیش چندر کے ذریعہ دائر درخواست پر منظور کیا۔