Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 23, 2020

سید ‏تنویر ‏رضوی ‏عام ‏آدمی ‏پارٹی ‏کے ‏ضلع ‏اقلیتی ‏سیل ‏کے ‏صدر ‏منتخب۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٢٣ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
عام آدمی پارٹی کی ضلع ورکینگ کمیٹی کے ممبران کی ایک میٹنگ ضلع آفس واقع  سدھاری اعظم گڑھ ضلع صدر رویندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوٸی جس میں پارٹی کے فعال و سرگرم رکن سید تنویر رضوی کو اقلیتی سیل کا اتفاق راٸے سے صدر منتخب کیا گیا۔
انتخاب کے عمل اور صدر کے منتخب ہونے کا اعلان پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری اسرار احمد ایڈووکيٹ نے کیا ۔جس کے بعد تمام  اراکین مجلس نے سید تنویر رضوی کو مبارکباد پیش کی۔
                   سید تنویر رضوی 

اس موقع پر ضلع ممبر شپ پربھاری ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوٸے کہا کہ پارٹی کا کام ابھی تک اقلیتوں کی حد تک بہت کم تھا مگر اب ایک ایسے شخص کو ذمےداری دے دی گٸی ہے جو پورے ضلع میں پارٹی کی پالیسیوں اور مشن کو اقلیتوں تک پہنچانے میں کارگر ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ضلع صدر رویندر یادو نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر 15 دنوں کے اندر ضلع کی اقلیتی سیل کی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کرکے تمام اسمبلی حلقوں میں یونٹ کی تشکیل کریں گے۔
اس انتخاب کی اطلاع صوباٸی ناٸب صدر و ضلع پربھاری راجیش یادو ایڈووکيٹ کو بھیج دی گٸی ہے
اس موقع پر ڈاکٹر ڈی ایس یادو ً نہال ہاشمی ، پرشانت راٸے ، نور الزماں، انوار اٸے۔ مستقیم احمد و دیگر کارکنان نے مبارکباد پیش کی۔