Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 23, 2020

عام آدمی پارٹی نے جاری کیا کورونا متاثرین کے لٸیے ہیلپ نمبر۔

: اعظم گڑھ ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔٢٣ جولاٸی ٢٠٢٠
===========================
Help Line no....8795313214
..................................................
عام آدمی پارٹی کی ضلع اکاٸی نے کورونا متاثرین کی مدد کے لٸے ہیلپ لاٸن نمبر جاری کیا ہے۔عاپ کے ضلع صدر رویندر یادو نے بتایا کہ کورونا سے متاثر افراد کی مدد کے لٸے پارٹی کی طرف سے ایک ”ہیلپ لاٸن “ نمبر جاری گیا ہے۔انھوں نے عاپ کے کارکنان سے اپیل کی کہ کورونا متاثرین کی مدد کے لٸے آگے آیٸں اور عوام میں بیداری پیدا ہضلع صدر نے بتایا کہ ضلع کا کوٸی بھی شخص جو کورونا سے متاثر ہے اس کے علاج ، تشخیص و اسپتال میں داخلہ سے متعلق کسی شخص کو کوٸی پریشانی ہو تو وہ 8795313214 موباٸل نمبر پر رابطہ کر کے اپنے مساٸل کو بتا سکتا ہے۔اور پارٹی کی یونٹ کیطرف سے اس شخص کی فوراً مدد ہوگی۔اس کے لٸے ضلع انتاظامیہ و محکمہ صحت کے اہلکاروں سے مل کر مسلے کو حل کرنے کی کوشش کی جاٸے گی۔
ضلع صدر رویندر یادو۔

ضلع جنرل سکریٹری اسرار احمد ایڈووکيٹ نے اس موقع پر کہا کہ اس کورونا کی وبإ سے نپٹنے و عوام کی مدد کے لٸے عاپ کارکنان پوری طرح تیار ہیں۔
اس موقع پر ممبرشپ مہم کے ضلع انچارج ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکار و محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردی  گاٸڈ لاٸن کا سختی سے نفاذ کرتے ہوٸے سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔اور اگر کوٸی شخص اس بیماری سے متاثر ہوتا ہے تو عاپ ہیلپ لاٸن نمبر پر رابطہ کریں۔
help line no.8795313214.