Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 21, 2020

غریبی سے تنگ آکر نوجوان کی خود کشی۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢١ جولاٸی ٢٠٢٠ ۔
================================
 سرپتہاں تھانہ حلقہ کے سرائے محی الدین پور بازار میں مالی حالت خراب ہونے سے پریشان نوجوان نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے دلیپ اگرہری 26ولد نندلال بازار میں ٹھیلے پر انڈے کی دکان لگاتا تھا۔لاک ڈاؤن کے بعد بازار بند رہنے کی وجہ سے اس کی مالی حالت خراب ہونے لگی تو بازار میں ہی ایک چائے کی دکان پر نوکری کرنے لگا اور احساس کمتری کا شکار ہو گیا۔منگل کے روز گھر کے کمرے میں خود کو بند کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔صبح پہنچے اہل خانہ نے پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش کو دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔