Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 20, 2020

حکومت جراٸم پر کنٹرول رکھنے میں ناکام ہے ۔۔ریاست میں برہمن سماج کو بنایا جارہا نشانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔راہل ترپاٹھی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٠ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
===========================
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر،ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی نے کہا کہ بھاجپا کے دور اقتدار میں صوبے میں برہمن سماج کو نشانہ بنا کر تیزی سے قتل کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت جرائم کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔بھاجپا کے ممبران پارلیمنٹ اور وزرا جس طرح سے برہمن سماج کو نشانہ کر حاثیہ پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں،بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا نام بدل کر برہمن جان لیوا پارٹی رکھ دینا چاہیے۔بھاجپا حکومت کے تشکیل ہوتے ہی صوبے کی ترقی ٹھہر گئی ہے اور معاشرے کا ہر انسان پریشان ہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز کے زریعے کہیں۔

انھوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت میں لکھنو میں لوک عمارت کی تعمیر اس لئے کرایا گیا تھا کہ بغیر کسی تفریق کے عوام کی شکایتوں پر سماعت ہو سکے لیکن بھاجپا حکومت میں عوام کو ہی نظر انداز کر دیا گیا جس کا نتیجہ رہا کہ امیٹھی کی ماں بیٹی نے گیٹ پر خودکشی کرنے کیلئے خود کو نظر آتش کر لیا۔انھوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق دینا تو دور بھاجپا حکومت میں روزانہ لوٹ،قتل،آبروریزی کی واردات ہوتی رہتی ہے۔اسپتالوں کا نظام اتنا خراب ہو چکا ہے کہ سہولت کے نام پر سرکاری اسپتالوں میں جانے والے مریض صحت یاب ہونے کے بجائے مرنے کی حال میں پہنچ جاتے ہیں۔کورونا وبا کے دوران بہتر طبی سہولت نہیں ہونے سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔بھاجپا حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں بہتر سہولت مہیا کرانے کے بجائے عوام سے تالی تھالی بجوانے میں مصروف ہے۔انھوں نے کہا کہ مہاجر مزدور بے روزگاری سے دربدر بھٹک رہے ہیں اور حکومت فرضی روزگار تقسیم کرنے کا اعدادشمار پیش کر رہی ہے۔حکومت میں نشے میں مغرور ہوئی بھاجپا لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورچول ریلیاں کر دوبارہ حکومت حاصل کرنا چاہتی ہے۔آئندہ انتخابات میں بھاجپا حکومت کو عوام منھ توڑ جواب دینے کو بے قرار ہے۔