Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 20, 2020

خاتون کی خود کشی ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٠ جولاٸی ٢٠٢٠۔ (نماٸندہ)۔
=====================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں میں نامعلوم وجوہات میں خاتون کی گھر کے کمرے میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔

اہل خانہ کی اطلاع پر پہنچی
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے اویناش کی اہلیہ سندری23گزشتہ شام کھانے کے بعد معصوم بیٹی کو لیکر گھر کے کمرے میں چلی گئی تھی۔پیر کے روزکافی وقت بعد کمرے سے باہر نہیں نکلے اوربیٹی کے رونے کی آواز سن اہل خانہ کمرے میں داخل ہوئے پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانے لگے۔شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو پھانسی سے نیچے اتار قبضہ میں لے لیا۔سسرال والوں نے واقعہ کی اطلاع سلطان پور ضلع کے اکھنڈ نگر تھانہ تحت کندہ بھیروپور گاؤں واقع مائکہ والوں کو دی جس پر مائکہ والے بھی موقع پر پہنچ گئے۔خبر لکھے جانے تک مائکہ والوں نے پولیس کو تحریر نہیں دیا تھا۔