Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 20, 2020

شیلا دکشت کی پہلی برسی کے موقع پر کانگریسیوں کا تعزیتی جلسہ

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٠ جولاٸی 2020 (نماٸندہ)۔
=====================
دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی پہلی برسی کے موقع پر ضلع کانگریس دفتر پر تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کر عہدیداران نے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے اپنی پوری زندگی کانگریس کو مضبوط کرنے اور کارکنوں میں نئی توانائی پیدا کرنے کا کام کیا۔کارکنوں میں حوصلہ پیدا کرنے کی بدولت کی ہی انھوں نے 1984میں پہلی بار کنوج سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی اور مسلسل تین مرتبہ دہلی کی وزیر اعلی کے عہدے پر قابض رہی۔کیرالہ میں بطور گورنر ان کی خدمت کو کانگریس کا ہر کارکن یادکرتا ہے۔یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ انجہانی شیلا دکشت نے نوجوانوں کو ہمیشہ حوصلہ دینے کا کام کرتی تھی۔دہلی ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے نوجوان کے خوابوں کو نئی پرواز ان کی تقریروں سے ہوتا تھا۔ان کی قیادت میں نوجوانوں میں نئی توانائی پیدا ہوئی اور آج بھی نوجوان کارکن ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اس موقع پر راکیش سنگھ،سرور احمد راہی،توقیر خان،بابی خان،راج کمار موریہ،مکیش پانڈے،اقبال حسین،دھرمیندر نشاد سمیت درجنوں کارکن موجود رہے۔