Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 20, 2020

کورونا ‏متاثر ‏مریضوں ‏میں ‏تاریخی ‏اضافہ ‏۔شاہگنج ‏بنا ‏کورونا ‏کا ‏نیا ‏مرکز ‏۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٠ جولاٸی ٢٠٢٠۔ (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع میں پیر کے روز کورونا متاثر مریضوں میں تاریخی اضافہ ہوا۔دیر شام تک موصول ہوئی رپورٹ کے مطابق کل51لوگوں کی کورونا مثبت رپورٹ آئی جس میں شہر کے شاہی اٹالہ مسجد کے قریب ایک ہی کنبہ کے نصف درجن افراد سمیت ضلع میں کورونا کا مرکز بنا شاہ گنج سوندھی بلاک کے26افراد،رام نگر بلاک کے 10سمیت دیگر بلاک کے مریض شامل ہے۔
شاہ گنج میں علاقے کو سیل کرتے اہل کار

واضح ہو کہ ضلع کا سب سے متاثر علاقوں میں شامل شاہ گنج سوندھی بلاک میں پیرکے روز آئی رپورٹ میں 26کورونا مثبت مریض ملنے کے بعد قصبہ کے تین دیگر مقام کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیکر سیل کر دیا گیا۔اسی طرح شہر کے شاہی اٹالہ مسجد کے قریب ایک ہی کنبہ کے نصف درجن لوگ کورونا سے متاثر ملنے پر شہری علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے نگر پالیکا سے شاہی اٹالہ مسجد کو جانے والی سڑک کو سیل کرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ کا اعلاج کیا ہے۔اسی طرح رام نگر بلاک میں 10،دھرماپور بلاک میں 5سمیت دیگر بلاک حلقوں میں کورونا کے نئے مریض ملنے سے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے کورونا مثبت مریضوں کے علاقہ کو سیل کرتے ہوئے سبھی مریضوں کو پوروانچل یونیورسٹی کے ایل1اسپتال میں داخل کرایا۔محکمہ صحت اور نگر پالیکا کی ٹیمیں سینٹایز کے ساتھ مہم چلا کر متاثر علاقوں میں لوگوں کے صحت کی جانچ کر نے میں لگ گئی ہے۔