Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 9, 2020

کانپور انکاونٹر معاملہ: وکاس دوبے کے دو ساتھی پربھات مشرا اور بوون شکلا پولیس تصادم میں ڈھیر

بوون پر پچاس ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے خلاف وکرو گاوں میں پولیس ٹیم پر ہوئے حملے میں شامل ہونے کے الزام میں چوبے پور تھانے میں کیس بھی درج تھا۔

کانپور۔ اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع ۔/٩ جولاٸی ٢٠٢٠
============================
کانپور واقع  میں فرار چل رہے موسٹ وانٹیڈ وکاس دوبے کا سامراج ایک ایک کر کے منہدم ہوتا جا رہا ہے۔ آٹھ پولیس اہلکاروں کی شہادت معاملہ میں فرار چل رہے وکاس دوبے کے دو اور قریبی ساتھیوں کو یو پی ایس ٹی ایف نے جمعرات کو مار گرایا۔ کانپور میں ایس ٹی ایف داروغہ کی پستول چھین کر بھاگ رہے پربھات مشرا عرف کارتکیئے کو پولیس نے ڈھیر کر دیا تو ادھر اٹاوا میں پولیس نے اس کے تیسرے ساتھی پروین عرف بون شکلا کو انکاونٹر میں مار گرایا۔ بوون پر پچاس ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے خلاف وکرو گاوں میں پولیس ٹیم پر ہوئے حملے میں شامل ہونے کے الزام میں چوبے پور تھانے میں کیس بھی درج تھا۔
وہیں، پربھات مشرا بھی وکرو گاوں میں پولیس ٹیم پر گولیاں برسانے میں شامل تھا۔ بتا دیں کہ پربھات مشرا کو بدھ کو ہی فرید آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد اسے کورٹ میں پیش کر کے یو پی ایس ٹی ایف   نے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا تھا۔ یو پی ایس ٹی ایف اسے ریمانڈ پر کانپور لا رہی تھی۔ پنکی تھانہ علاقے میں گاڑی خراب ہو گئی۔ اس بیچ پربھات نے یو پی ایس ٹی ایف کے ایک داروغہ کی پستول چھین کر بھاگنے لگا۔ جب پولیس نے اسے روکا تو اس نے فائرنگ کرنی شروع کر دی۔ جس کے بعد ہوئی جوابی فائرنگ میں پربھات مشرا مارا گیا۔
بتا دیں ہمیر پور انکاونٹر میں مارے گئے وکاس دوبے کے قریبی ساتھی امر دوبے کے بعد پربھات ہی اس کا سب سے قریبی تھا۔ فرید آباد پولیس نے اس کے پاس سے پولیس سے لوٹی گئی چار پستول اور 44 کارتوس بھی برآمد کی تھی۔ اس نے پولیس کو پوچھ گچھ میں بتایا تھا کہ واردات کے بعد وکاس دوبے کے ساتھ امر دوبے اور وہ پاس کے ہی گاوں شیولی میں دو دن تک رکے تھے۔ اس کے بعد وہ ٹرک سے فریدآباد پہنچے تھے۔
وکاس دوبے کے قریبی ساتھی یکے بعد دیگرے مارے جا رہے ہیں۔ اس کے دایاں اور بایاں ہاتھ کہے جانے والے امر دوبے اور پربھات مشرا اور پھر بوون شکلا کو ایس ٹی ایف نے مار گرایا ہے۔ لیکن وکاس دوبے ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایس ٹی ایف وکاس دوبے کے کافی قریب ہے۔ لیکن شاطر وکاس دوبے پولیس اور ایس ٹی ایف کو مسلسل چکمہ دے رہا ہے۔