Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 17, 2020

جونپور۔۔مخدوم ‏پور ‏گاٶں ‏پردھان ‏تبریز ‏عالم ‏کے ‏قاتلوں ‏پر ‏پولیس ‏نے ‏کی ‏گینگیسٹر ‏کی ‏کارواٸی۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ/17 جولاٸی 2020.
==============================
گزشتہ مارچ  مہینے میں مخدوم پور گاؤں کے پردھان  تبریز عالم کے قتل کے معاملے میں ، پولیس نے قاتلوں پر جمعرات کی شام گینگسٹر ایکٹ نافذ کرکے بڑی کارروائی کی ہے۔  انچارج انسپکٹر جگدیش کشواہا نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف جرائم کی روک تھام اور قانونی مجرموں کو روکنے کے لئے اعلی عہدیداروں کی ہدایت پر گینگسٹر ایکٹ کی کارواٸی کی گٸی ہے ۔
 غور طلب  ہے کہ یکم مارچ 2020 کو مخدوم پور گاؤں کے پردھان تبریز عالم اپنے ساتھی سابق پردھان راکیش ورما کے ساتھ موٹرسائیکل پر سبزیاں لینے صبح پٹیلہ بازار جارہے تھے۔  اسی وقت ،رام پھیر ورما ، پرمود ورما اور گاؤں کے راہل ورما کے ذریعہ پرانی رنجش زمینیا تنازعہ اور پردھانی کے انتخاب کی دشمنی کی وجہ سے ، رامد پھیرورما اپنی گاڑی سے تبریز عالم کی کار سے ٹکرو مار دیا   جس کی وجہ سے تبریز عالم شدید زخمی ہو گٸے  زخمی تبریز عالم نے صدر اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔  اس واقعے میں سابقپردھان راکیش ورما بری طرح زخمی ہوئے تھے۔  اسی دن متاثرہ کے اہل خانہ سے ملی تحریر کی بنیاد پر ، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔  بعد میں ملزمان نے  عدالت میں خود سپردگی کی۔