Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 31, 2020

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید الاضحیٰ ادا، انڈونیشیائی نمازیوں نے ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی.

انڈونیشیا میں بھی عیدالاضحیٰ کی نمازوں کا اہتمام کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلوں کے ساتھ کیا گیا، نمازیوں نے ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣١ جولاٸی ٢٠٢٠۔
=============================
کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے آج عید الاضحیٰ کا تیوہار تمام خلیجی ممالک، سعودی عرب، ترکی اور یورپ کے کئی ملکوں میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے، قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔ سعودی حکام کی جانب سے عید الاضحیٰ کی نماز کچھ مساجد میں ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس سال کھلے میدانوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.
وہیں، افغانستان، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر، ایران، مصر اور ملائیشیا میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اسلام کی حقیقی سر بلندی، مسلمانوں کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ ترکی کی راجدھانی استنبول میں 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاو کے اندیشوں کے پیشِ نظر سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ نمازِ عید کے اجتماعات کے بجائے گھروں میں نماز ادا کی گئی اور جانوروں کی قربانی بھی بلدیاتی اداروں کی طرف سے مخصوص مذبح خانوں میں کی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا میں بھی عیدالاضحیٰ کی نمازوں کا اہتمام کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلوں کے ساتھ کیا گیا، نمازیوں نے ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی۔