Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 6, 2020

جونپور۔۔کیراکت ‏میں ‏کانگریس ‏کارکنان ‏نے ‏سڑک ‏پر ‏دھان ‏کی ‏روپاٸی ‏کرکے ‏سڑک ‏کی ‏خستہ ‏حالی ‏کیطرف ‏سرکار ‏کا ‏دھیان ‏دلایا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٦ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
کیراکت قصبہ سے ہو کر تھاناگدی۔وارانسی روڈ کے سہولی چوراہے کے قریب خستہ حال سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے سے آمد ورفت میں کافی پریشانی پر پیر کے روز یوتھ اور بلاک کانگریس کے کارکنوں نے سڑک پر جمع پانی میں دھان کی نرسری لگا کر مخالفت درج کرائی۔اس دوران کارکنوں نے مقامی ممبر اسمبلی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کیا۔

اس موقع پر سورج سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ سڑک کافی دنوں سے خستہ حال ہے جس کی وجہ سے کئی جگہ بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے۔بارش کے پانی جمع ہونے سے کھڈے بڑے ہو گئے جس میں پھنس کر روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ کا شکار ہو جاتا ہے۔مہینوں کی شکایت کے باوجود محکمہ تعمیرعائمہ کے افسران نے سڑک کا معائنہ نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ صوبے کی سڑکوں کو کھڈے سے پاک کرنے کا نعرہ دینے والی حکومت کے مقامی ممبر اسمبلی بھاجپا کے ٹکٹ سے ایوان کا سفر طے کیا ہے۔پانی کی نکاشی نہیں ہونے سے چوراہے پر ہوئے بڑے۔بڑے کھڈوں کو لیکر مقامی ممبر اسمبلی کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک کوئی متعلق افسر معائنہ کرنے نہیں پہنچا۔کارکنوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں سڑک کی مرمت کا کام نہیں شروع ہوا تو کانگریسی کارکنان سڑک پر مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر اکشے چورسیا،علاؤالدین،لالتا چودھری،ونت دوبے،تاج خان،دھرمراج چکروتی،اجے کمار گری،سوریہ بلی،موہن گپتا،ڈاکٹر سنتوش،آزاد قریشی سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔