Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 6, 2020

جونپور۔۔۔سیور ‏پلانٹ ‏میں ‏کام ‏کرنے ‏والے ‏مزدور ‏کی ‏بجلی ‏کرنٹ ‏لگنے ‏سے ‏موت ‏۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٦ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
لائن بازار تھانہ حلقہ کے پچہٹیاں محلے میں سیور پلانٹ میں کام کرنے والے مزدور کی تار جوڑتے وقت کرنٹ کی زد میں آنے سے جھلس کر موت ہو گئی۔مزدور کی موت کی خبر ملتے ہی پلانٹ میں کام کر رہے دیگر مزدوروں نے سپروائزر پر لاپرواہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مشتعل مزدوروں کو کافی مشقت کے بعد سمجھا کر خاموش کرایا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے منوج یادو 24ولد جے راج یادو سیور پلانٹ کے بغل میں کھودے گئے کنویں سے پانی نکالنے کیلئے موٹر کا تار جوڑنے گیا تھا۔تار جوڑتے وقت کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جھلس کر گر گیا جس سے پلانٹ میں افرا تفری مچ گئی۔ساتھی مزدوروں نے اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مزدور کی موت کی خبر ملتے ہی پلانٹ کے دیگر مزدور مشتعل ہو گئے اور سپروائزر ہزیندر پال پر لاپرواہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کر دیا۔اطلاع ملتے ہی سٹی مجسٹریٹ سہدیو مشرا،سی او سٹی سشیل کمار سنگھ،تھانہ انچارج جے پرکاش سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور سپروائزر کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے مشتعل مزدوروں کو خاموش کرایا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی کر رہی ہے۔