Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 6, 2020

گزشتہ ‏روز ‏کالج ‏منیجر ‏کے ‏قتل ‏کا ‏معاملہ ‏پولیس ‏نے ‏کیا ‏حل۔۔۔۔نوکر ‏ہی ‏نکلا ‏قاتل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٦ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سکرارا تھانہ حلقہ کے اترائی گاؤں میں گزشتہ روز کالج مینیجر کے ہوئے قتل معاملے میں پولیس ایک ہی روز میں انکشاف کرتے ہوئے ملزم نوکر کو گرفتار کر اس کی نشاندہی پرآلات قتل،نقدی روپے اور کالج کے کاغذات کوبرآمد کیا۔قتل کرنے کی وجہ نوکر کو طے تنخواہ دینے کے بجائے زبردستی مساج کرانا بتایا جا رہا ہے۔

پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار نے پیر کے روز پولیس لائن کے میٹنگ ہال میں صحافیوں کو بتایا کہ سکرارا کے مذکورہ گاؤں میں انٹر کالج کے مینیجر سبھاپتی دوبے کی خون آلودہ لاش ملنے کے بعد ڈاگ اسکوائڈ اور فارنسک ٹیم کی جانچ میں نوکر چندر پرکاش پانڈے ولد دیاشنکر پانڈے ساکن نندلال پور تھانہ رام پورہی مشتبہ لگ رہا تھا۔پولیس کی پوچھ گچھ میں پہلے اس نے گمراہ کرنے کیلئے مختلف باتیں بتاتا رہا جس پر پولیس نے سختی کیا تو اس نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ کالج مینیجر کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دے رہا تھا،ساتھ ہی اس کی مرضی کے بغیر برہنہ ہو کر مساج کراتا تھا جس سے وہ عاجز آگیا تھا اور ڈنڈہ سے حملہ کر قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہوا ڈنڈہ،70ہزار نقدی اور کالج کے کاغذات کو برآمد کرتے ہوئے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔