Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 6, 2020

سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏کار ‏کنان ‏نے ‏پارٹی ‏کا ‏” ‏سماجوادی ‏اعلانیہ ‏“ ‏عوام ‏میں ‏کیا ‏تقسیم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /6 جولاٸی 2020 (نماٸندہ)۔
==============================
 ظفرآباد اسمبلی حلقہ کے قادی پور پونا گاؤں میں سابق کابینہ کے وزیر جگدیش نارائن رائے کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے عوامی رابطہ کرلوگوں میں سماج وادی پارٹی کے اعلانیہ خط کو تقسیم کیا۔
 اس موقع پر سابق کابینہ وزیر مسٹر رائے نے پارٹی کہا کہ بے روزگاری، مزدوروں اور کسانوں کے مسائل پر آواز اٹھانے والوں پر بھاجپا حکومت فرضی مقدمات میں پھنسانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو غریبوں اور بے روزگاروں کے حقیقی خیرخواں ہیں۔ ریاست میں ایس پی کے دور حکومت میں تیزی سے ترقی ہوئی لیکن بھاجپا حکومت کے آتے ہی ریاست میں بدعنوانی کا راج قائم ہو گیاہے۔ عام عوام مہنگائی سے پریشان ہے لیکن حکومت کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔دنیش یادو فوجی نے کہا کہ ریاست میں امن وامان ختم ہو گیا ہے۔ نوکریوں کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر ایک کا احترام کیا جانا چاہئے۔ سماج وادی پارٹی بی جے پی کے خوف اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔اس موقع پر میوالال یادو، انل یادو، وکاس یادو، جنتا یادو، اودھیش یادو، مول چند گپتا، منوج گونڈ، اوم پرکاش چوبے، دھرمویر یادو، ونود یادو، راجیش یادو، کملیش سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔