Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 10, 2020

بھارت ‏بُکس ‏کے ‏زیر ‏اہتمام ‏تعلیم ‏کی ‏اہمیت ‏پر ‏ویبنار ‏آج۔


نئی دہلی،/ صداٸے وقت  پریس ریلیز:/١١ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
دنیا کی اور آخرت کی تمام کامیابیوں کا انحصار تعلیم پر ہے۔مگر اس شر ط کے ساتھ کہ وہ علم علم نافع ہونا چاہئے۔ اسی تعلیم سے سماج ترقی مشروط ہے اور معاشرہ کو عزت و احترام بھی اسی کے صلے میں ملتا ہے۔مگر ہمارا المیہ یہ ہے آج ستر برس سے حاشیہ پر ڈالے جانے اور مستقل ایموشنل بلیک میل ہونے اور سیاسی جماعتوں کے ذریعہ استحصال کا شکار بنائے جانے کے باوجود ہم نے لمحہ بھر کیلئے بھی ٹھہر کی یہ سوچنے اور غورو فکر کرنے کی زحمت نہیں کی کہ آخر وہ ہماری ذلت و رسوائی کی بنیادی وجہ کیا ہے۔اگر گہرائی میں جاکر دیکھیں تو خود بخود معلوم ہوجائے گا کہ ہماری ساری پستی اور پسماندگی کی اہم وجہ تعلیم سے دوری ہے،حالاں کہ تعلیم کی اہمیت وافادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے ،لیکن اس طرف توجہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ تعلیم نے دنیا کو ایک دوسرے سے نہ صرف قریب کیا، بلکہ زندگی کو بہت آسان بھی ببا دیا۔ تعلیم کی اہمیت وافادیت کے تعلق سے ہمیشہ ہی گفتگو ہوتی رہی اور تا حیات ہوتی رہے گی۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے، جو انسان کو سنجیدگی سے غور وفکر کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس موضوع کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھارت بکس نے ایک نیشنل ویبنار کا اہتمام کیا ہے، جس میں ملک کی متعدد دانشورشخصیات اور ماہرین تعلیم اظہار خیال کریںگے۔ویبینار کے خصوصی مقررین  میں جناب مبارک کاپڑی  انجینئر طارق اعظم، ڈاکٹر محمد خالد، کلیم الحفیظ اور ڈاکٹر محمد آفتاب جیسی علمی شخصیات کے علاوہ ملک کی مختلف دانش گاہوں کے لگ بھگ آدھا درجن اسکالرس کا خطاب ہوگا۔
*Webinar:* School Management, Enabling Learning Environment for Stakeholders

Click to Register Now:
http://bharatbooks.in/posts/3132382032736537736?hl=en-GB