Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 7, 2020

سماجوادی ‏پارٹی ‏کا ‏ریاست ‏میں ‏بگڑتا ‏امن ‏و ‏امان ‏، ‏مہنگاٸی ‏و ‏مختلف ‏دیگر ‏مساٸل ‏کو ‏لیکر ‏احتجاجی ‏مظاہرہ۔۔۔صدر ‏جہوریہ ‏کو ‏منسوب ‏دیا میمورینڈم ‏

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /7 جولاٸی 2020.( پھولپور سے محمد عقلین خان و لالگنج سے عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ).
==============================
 پھولپور ۔..سماجوادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے شیام بہادر سنگھ یادو کی سربراہی میں امن وامان ، پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی ، گیس ، کھاد ، کسانوں کے گنے کے بقایا جات میں زبردست اضافہ ، تحصیل میں پھیلی ہوٸی بدعنوانی ، عوامی نمائندوں کے ذریعہ اراضی پر قبضہ ، ٹراما سینٹر کی تعمیر وغیرہ۔  مطالبات کے حوالے سے تحصیل میں احتجاج ہوا ، اس دوران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
 صدر کو مخاطب کردہ  میمورنڈم ایسڈی ایم کی غیر موجودگی میں  نائب تحصیلدار پنکج شاہی کو سونپا گیا۔

اس موقع پر  نسیم احمد ، اومکار ، نیرج پانڈے ، گڈو یادو ، برجیش یادو ، نی کے گپتا ، موتی ، کیلاش ، انکور یادو ، دھرمکانت یادو ، صوبیدار یادو وغیرہ شامل تھے۔  
لالگنج۔۔عوام کے مختلف مسائل کو لیکر سماج وادی پارٹی اسمبلی حلقہ لال گنج نے آج سابق ایم ایل اے بیچی سروج کی قیادت میں پانچ نکاتی عرضداشت ایس .ڈی .ایم .لال گنج کو پیش کیا 
.جس میں دن بدن تیل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت .مہاجر مزدوروں کو روزی دینا .کانپور میں شہید پولس اہلکاروں کے ورثا کو نوکری اور معاوضہ دینا شامل ہے .اس موقع پر سابق ایم ایل ایے بیچی سروج .عظیم احمد شیخ .نور عالم .محمّد طاہر .قیام الدین .سنیتا سنگھ .راج ناراین .شرد یادو .ہری پرساد دوبے .وغیرہ شامل تھے .