Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 1, 2020

کانگریسی ‏کارکنان ‏نے ‏تحصیل ‏احاطہ ‏میں ‏پیٹرولیم ‏کی ‏قیمتوں ‏میں ‏اضافہ ‏کے ‏خلاف ‏کیا ‏مظاہرہ۔۔۔ایس ‏ڈی ‏ایم ‏کو ‏میمورینڈم ‏دیا ‏۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / یکم اجولاٸی 2020 (نماٸندہ)۔
==============================
ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے مشتعل کانگریسیوں نے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں شاہ گنج تحصیل پر مظاہرہ کیااور صدرجمہوریہ کو منسوب پانچ نکاتی مطالبہ کا میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا۔

اس موقع پرضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران تین ماہ میں مرکز کی مودی حکومت نے ڈیزل پٹرول کی قیمتوں کو بے ضابطگی سے بڑھا کر بار بار عوامی جیب میں ڈکیتی کی ہے۔ ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،وہیں مرکزی حکومت پریشان حال غریب لوگوں کا خون چوس رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے سابق ضلع نائب صدر راکیش مشرا نے کہا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔حکومت کے خلاف جمہوری طور پرآواز اٹھانے پر پولیس کاروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے۔ ریاست اور ملک کی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ایک ہنگامہ برپا ہے۔ ریاست کی یوگی حکومت کے زریعے کانگریس پارٹی کارکنوں کے خلاف زبردستی مقدمہ درج کرگرفتار کیا جارہا ہے، جو جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔ اس موقع پرونود ترپاٹھی، میولاال پشکر، پرویز احمد، وشرام رام، اوم پرکاش تیواری، دیویش اپادھیائے، نیرج رائے، انل یادو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔
اسی سلسلے میں ضلع ہیڈکوارٹر پرشہرصدر سوربھ شکلا کی قیادت میں کارکنوں نے پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ایس ڈی ایم صدر کے دفتر میں صدر جمہوریہ کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم سونپا گیا۔
اس موقع پرسوربھ شکلا نے کہا کہ ملک اور ریاست کے عوام کورونا وبا سے پریشان حال ہے،ملک میں معاشی بحران کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔صنعت بند ہونے سے بیروزگاری عروج پر ہے،ایسے میں حکومت پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرعوام کے جیب میں ڈکیتی کر رہی ہے۔حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،حکومت کو چاہیے کہ ایسے میں اضافی ٹیکس کو کم کر عوام کو راحت دیں۔ترقی کے نام پر عوام کو جھوٹا خواب دکھانے والی بھاجپا حکومت ملتے ہی من مانی کر رہی ہے جس کو کسی بھی قیمت پر برداست نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر خاتون سیل کی ضلع صدر چترلیکھا سنگھ،ڈاکٹر راکیش اپادھیائے،سریندر وکرم سنگھ،وشال سنگھ،گورو سنگھ،راکیش سنگھ،راجن تیواری،منوج مشرا،سندیپ سونکر،اشرف علی،اشتیاق احمد،محمد اشرف،ناکیش دیویدی سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔