Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 1, 2020

ضلع ‏میں ‏اکھلیش ‏یادو ‏کا ‏یوم ‏ولادت ‏جوش ‏وخروش ‏کیساتھ ‏منایا ‏گیا ‏۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
===============================
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی یوم پیدائش کارکنوں نے پورے ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس دوران کارکنوں نے کیک کاٹ کر تقسیم کرنے کے علاوہ شجرکاری،ضعیفوں کو ساڑیاں،پریشان حال لوگوں میں راشن کی تقسیم کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے اپیل کردہ خط سے عوام کو بیدار کیا۔

 ضلع صدر لال بہادر یادو کی قیادت میں پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی سالگرہ کے موقع پر عہدیداران نے شہر کے پریمراج پور میں ضعیف آشرم پہنچ کر  کپڑے، ساڑیاں، پھل تقسیم کرتے ہوئے شجرکاری کیا گیا۔اس موقع پر مسٹر یادونے کہا کہ اکھلیش یادو ملک کے واحد ایسے لیڈر ہیں جو غریب کسانوں کے درد کو سمجھتے ہیں۔ آج اپنے قائد کی سالگرہ کے موقع پرکارکنوں نے تھوڑی سی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سماج کے سب سے پچھڑے لوگوں کو حق دلانا ہی سماجوادی پارٹی کا مقصدہے جس کیلئے پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔اس موقع پرشیام بہادر پال، حسام الدین شاہ شکیل احمد، راہل ترپاٹھی، شیوجیت یادو، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، الماش صدیقی، سنجیو یادو، ارشد قریشی، سنجے جنڈوانی، عارف حبیب، رضوان حیدر، انکت یادو، وغیرہ موجود رہے۔
اسی سلسلے میں صوبے کے سابق کابینہ وزیر جگدیش نارائن رائے نے کارکنوں کے ہمراہ پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی سالگرہ دھرما پور بلاک کے کبیرالدین پور گاؤں میں اپنے آبائی گھر پر منائی۔ انہوں نے کیک کاٹ کر سابق وزیر اعلی کی لمبی عمر کی خواہش کرتے ہوئے شجرکاری کیا۔اس موقع پر انھوں نے علاقے کے پانچ ہونہار طالب علموں کو نقد انعامات دیتے ہوئے دس لاچاروں کو راشن تقسیم کیا گیا۔انھوں نے پارٹی کا اپیل خط کارکنانوں کو دیتے ہوئے سائیکل سے گاؤں میں روانہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہی ترقی کی اصل راہ ہموار کیا تھا جو اس حکومت میں ٹھہر گئی ہے۔اپنے قائد کو دوبارہ وزیر اعلی بنانے اور صوبے کی ترقی کی رفطار تیز کرنے کیلئے عوام کو بیدارکرنا ضروری ہے۔اس موقع پر فوجی انل یادو،ریاض عالم،میوایادو،اکھلیش یادو،شیام بہاری،دنیش یادو،بھیم یادو،توفیق احمد،نندلال،راکیش یادو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔