Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 1, 2020

خشک ‏درخت ‏کو ‏کاٹنے ‏کے ‏معاملہ ‏کو ‏لیکر ‏دو ‏فریقوں ‏میں ‏مارپیٹ۔۔ایک ‏شدید ‏زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے بھکاری پور گاؤں میں خسک درخت کو کاٹنے کے دوران ایک فریق کے شہ زوروں نے دوسرے فریق کے دو لوگوں پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر زخمی کر دیا جس میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے معاملے میں پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے اوم پرکاش تیواری گھر کے بغل میں واقع ایک خسک ہو چکے درخت کو کاٹ رہے تھے کہ اسی دوران پٹی داروں نے اس پر اپنا حق بتاتے ہوئے اعتراض کرنا شروع کر دیا جس سے دونوں فریق میں کہا سنی ہو گئی۔بتاتے ہیں کہ اس دوران شہ زوروں نے لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کرتے ہوئے ارم پرکاش52اور چندر پرکاش48کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔زخمی حالت میں اہل خانہ نے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں چندرپرکاش کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔