Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 1, 2020

تمل ناڈو کے نیویلی پاور پلانٹ میں دھماکہ، 6 لوگوں کی موت، 17زخمی

این ایل سی کی اپنی فائر بریگیڈ ٹیمیں ہیں جو دھماکہ کے بعد بچاو مہم میں جٹ گئی ہیں۔

چنئی۔تامل ناڈو/صداٸے وقت /ذراٸع /١ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 تمل ناڈو  کے کڈالور ضلع واقع نیویلی پاور پلانٹ کے بائیلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت جبکہ دیگر 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، 17 زخمیوں کو این ایل سی لگنائٹ اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔
ابھی تک دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ یہ دھماکہ کڈالور (Cuddalore) میں نیویلی لگنائٹ کارپوریشن  کے ایک بوائلر میں ہوا۔ این ایل سی کی اپنی فائر بریگیڈ ٹیمیں ہیں جو دھماکہ کے بعد بچاو مہم میں جٹ گئی ہیں۔ ساتھ ہی کڈالور ضلع انتظامیہ سے بچاو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بتا دیں کہ کڈالور، دارالحکومت چنئی سے 180 کلومیٹر دور واقع ہے۔