Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 18, 2020

جونپور۔۔ضلع ‏جیل ‏میں ‏دو ‏قیدی ‏کورونا ‏پازیٹیو۔۔۔جیل ‏میں ‏مچی ‏ہلچل۔


 اس وقت ہلچل مچ گئی جب جیل کے دو قیدی کورونا سے متاثر ہوئے پائے گئے۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / 18 جولائی ، 2020
=============================
   جونپور  ڈسٹرکٹ جیل میں  صلاحیت سے چار گنا زیادہ قیدیوں کو رکھنے   کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے امکان  اور بڑھ گٸے تھے جس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا وہی ہوا۔ دو قیدی جنھیں جیل میں نظربند کیا گیا تھا ، وہ کورونا انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ، جس سے قیدیوں سمیت جیل انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوٸی ہے۔۔۔ ایک  قیدی تو رہا ہوگیا ہے  لیکن دوسرا کنہیا لال ابھی بھی جیل میں ہے۔  اسے علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
 بتایا جاتا ہے کہ عارضی جیل سے ڈسٹرکٹ جیل میں لائے جانے والے دو قیدیوں کو انفیکشن ہونے کی اطلاع ہے۔  جیل انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ میں دو قیدیوں کی کورونا کی اطلاع موصول ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔  ضلعی مجسٹریٹ نے تمام قیدیوں کی جانچ پڑتال کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔