Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 6, 2020

؟دوبارہ ‏ملت ‏کو ‏کھڑا ‏کرنا ‏مشکل ‏ہو ‏جاٸے ‏گا ‏۔۔۔۔۔سکندر ‏علی ‏اصلاحی۔

از/سکندر علی اصلاحی / صداٸے وقت۔/٦ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
اتر پردیش کے پس منظر میں عرض ہے کہ  یہاں بالکل ڈکٹیٹر شپ اور پولس اسٹیٹ کی کیفیت ہے ۔وزیر اعلی ہر معاملے میں براہ راست کمان سنبھالتے ہیں اور پولس کو ہدایات دیتے ہیں ۔
19 دسمبر 2019 سے جو صورت حال ہے وہ ظلم اور بربریت کے علاوہ بالکل بے لگام والی کیفیت ہے ۔ کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہے ۔ مسلم لیڈر شپ اول تو ہے نہیں اور اگر کچھ ہے بھی تو یکسر خاموش ہے ۔ جس کو چاہا گرفتار کرلیا اور جیسی مرضی ہوٸی وہ دفعات لگا دی ۔معمولی مار پیٹ میں ایسی دفعات لگادی کہ چھ ماہ چار ماہ سے پہلے ضمانت ہی نہیں وہ بھی ہاٸی کورٹ سے ۔
اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیے ۔ ایک تو جو بھی لیڈر ہیں ان کو گایڈ لاین دینا اور رہنماٸی کرنا ایک کام ہے ۔ اس کے لیے انفرادی رابطہ ہر ضلع کی سطح پر ہوسکتا ہے کیا ? 
دوسرے عام مسلمانوں کو بالخصوص نوجوانوں کے عزم و حوصلہ کو کس طرح برقرار رکھا جاۓ ۔?
یو پی کی اور پورے ملک کی صورت حال پر ڈسکشن  ہونا چاہیےاور کوٸی لاٸحہ عمل بنانے پر غور کرنا چاہیے ۔ اگر خوف اور مایوسی کی کیفیت طویل ہوجاۓگی تو دوبارہ ملت کو کھڑا کرنا بہت مشکل ہو جاۓ گا ۔
سکندرعلی اصلاحی  لکھنٶ 9839538225