Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 6, 2020

ریلوے جلد شروع کرے گا نئی اسپیشل ٹرینیں، تتکال کوٹہ میں ٹکٹ بک کرنے کی بھی ملے گی سہولت

انڈین ریلوے  جلد ہی کچھ اور اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ وزارت ریل نے اس سے متعلق تجویز وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے۔ ان ٹرینوں میں 120 دن پہلے سے ایڈوانس ریزرویشن  کی سہولت ہوگی۔

نٸی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / ٦ جولاٸی ٢٠٢٠
=============================
 انڈین ریلوے  جلد ہی کچھ مزید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ وزارت ریل نے اس سے متعلق تجویز وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں کو چلانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ اسکیم کے تحت ہر ٹرین میں بیشتر مسافروں کی تعداد اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی تیاری جیسے موضوعات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ حالانکہ، ریلوے کے افسران کی طرف سے ان اضافی خصوصی ٹرینوں کے اسٹاپیج یا کرایے  کو لےکر کوئی اطلاع شیئر نہیں کی ہے۔
ریلوے ان نئی اسپیشل ٹرینوں کی کوچ کے مستقل سینیٹائزیشن  پرخاص زور دے گی۔ مسافروں کو ٹرین چھوٹنے کے وقت سے 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا تاکہ سفر کرنے والے ہر شخص کی قاعدے سے اسکینگ کی جاسکے۔ ان خصوصی ٹرینوں کے لئے 120 دن پہلے سے ہی ٹکٹ کی بکنگ  شروع ہوجائے گی۔ وہیں، ضرورت ہونے پر مسافر تتکال کوٹے  سے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں ٹرینوں کی آمد ورفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ حالانکہ بعد میں حکومت کی جانب سے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں، تاکہ پورے ملک سے مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے گھر پہنچایا جاسکے۔ ساتھ ہی  200 اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔ اب حکومت مزید اسپیشل ٹرین چلانے پر غور کررہی ہے۔ اس کا اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے۔