Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 6, 2020

گلبرگہ میں کرونا کے ایک دن میں100نئے معاملات

کرناٹک میں پہلے مقام کے لئے گلبرگہ کو صرف پانچ معاملات کی ضرورت۔
گلبرگہ۔۔کرناٹک /صداٸے وقت /ذراٸع ٦ جولاٸی ٢٠٢٠۔
=============================
مہا راشٹرا سے گلبرگہ واپس ہونے والے مزدور پیشہ لوگوں اور دیگر افراد کی منتقلی کے سبب منگل کے د ن ضلع گلبرگہ میں ایک ہی دن میں کرونا کے 100مریضوں کی شناخت کرلی گئی ۔ اس طرح ضلع بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 405کو پہنچ گی ہے ۔ ریاست کرناٹک کے اضلاع میں کرونا متاثرین کی تعداد میں پہلا مقام حاصل کرنے کے لئے اب ضلع گلبرگہ کو کرونا پازیٹیو کے صرف پانچ مریضوں کی ضرور ت ہے۔ اس طرح ریاست مہاراشٹرا سے اپنے متعلق وطن اور اضلاع کو واپس ہونے ہونے افراد کے سبب گلبرگہ کے علاوہ ، اضلاع یادگیر ، بیدر ، ورائچور کے ضلعی انتظامیوں کو سخت آزمائیش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع گلبرگہ میں 128کرونا مریضوںکو کامیاب علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں اب کرونا کے جملہ270مریض ہیں اور اب تک سات کرونا مریضوںکی موت واقؤع ہوچکی ہے۔ ضلع بیدر میں مہاراشترا سے واپس ہونے دس افراد بھی کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں ۔انھیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔بیدر میں کرونا متاثرین کی جملہ تعداد 175ہوگئی ہے۔ منگل کے دن مہاراشٹرا سے بیجاپور واپس ہونے والے 14افراد میں کرونا وائیریس پایا گیا ۔ اس طرح بیجپور میں کرونا متاچرین کی جملہ تعداد 127ہوگئی ہے ۔ اسی طرح منگل کے دن ضلع یادگیر میں کرونا کے 5نئے معاملات دریافت ہوئے ہیں اور یہاں کرونا متاثرین کی جملہ تعداد 290ہوگئی ہے۔ .۔