Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 25, 2020

امریکی جنگی طیاروں کی شرارت۔۔۔ایران ‏کے ‏مسافر ‏بردار ‏طیارے ‏کو ‏فضا ‏میں ہراساں کرنے کی کوشش۔۔۔۔۔۔متعدد ‏زخمی۔

شام کی فضائی حدود میں ایران کی ماھان ائیرلائن کے مسافر بردار طیارے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا کہ پرواز کے دوران اچانک اس کے قریب دشمن کے دو جنگی طیارے آگئے اور مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنےکی کوشش کی۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٥ جولاٸی ٢٠٢٠۔
=============================
یہ واقعہ شام کے فضائی حدود میں جمعہ کے دن اس وقت پیش آیا جب ایران کا مسافر بردار طیارہ ماھان 1152  کل رات کو تہران سے بیروت جارہا تھا۔
دو امریکی جنگی طیارے اس طرح مسافر بردار طیارے کے قریب آئے کہ مسافر بردار طیارے کو خطرہ محسوس ہوا اور پائلٹ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو ان دونوں لڑاکا طیاروں کے ٹکراؤ سے بچانے کے لئے پرواز کی اونچائی کو تیزی سے کم کیا جس کی وجہ سے اس طیارے  کے متعدد مسافر زخمی ہوگئے، اور پرواز کو جاری رکھتے ہوئے بیروت ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارلیا۔ 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر بردار طیارے میں بچے، خواتین اور بوڑھے افراد بھی سوار ہیں۔ معاملے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔