Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 11, 2020

دہلی حکومت کی تمام یونیورسٹیوں کے امتحانات منسوخ، منیش سسودیا نے کیا اعلان۔

کیجریوال حکومت کے اس فیصلے سے اندرا پرستی یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی ٹی یو) اور دیگر اداروں میں اس سال امتحانات نہیں ہوں گے، لیکن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے وابستہ دہلی گورنمنٹ کےکالجوں کے بارے میں آخری فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہوگا۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /١١ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 دہلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ما تحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی۔
حکومت کے اس فیصلے سے اندرا پرستی یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی ٹی یو) اور دیگر اداروں میں اس سال امتحانات نہیں ہوں گے، لیکن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے وابستہ دہلی گورنمنٹ کے کالجوں کے بارے میں آخری فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہوگا
منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کا خیال ہے کہ جس سمسٹر میں آپ نے تعلیم حاصل نہیں کی اس میں امتحان دینا مشکل ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ " دہلی کی تمام یونیورسٹیوں کے آنے والے امتحانات منسوخ ہوجائیں گے اور اگلے سمسٹر میں تمام طلبہ طالبات کو ترقی دے دی جائے گی"۔  انہوں نے کہا کہ "وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر ان سے اپنی تمام یونیورسٹیوں میں امتحان منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے"۔