Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 21, 2020

عید الاضحیٰ کو لیکر ابھی تک مسلمان تذبذب میں۔

جون پور...اتر پردیش /صداٸے وقت /٢١ جولاٸی ٢٠٢٠ ۔
==============================
 عید الاضحی کے تیوہار میں گنتی کے دن باقی ہیں عید الاضحی کے مو قع پر نماز اور قربانی کی ادائیگی کو لے کر مسلمان تذبذب میں ہے ملک بھر میں کو رو نا وائرس کا خوف قائم ہے وٍہیں کو رو نا وائرس کے بعد لوگوں میں اس بات کا خوف بنا ہے کہ یوگی حکومت میں قربانی اور نماز کی ادائیگی کیا صورت ہوگی؟اجازت ہو گی کہ نہیں؟ عیدا لاضحی کی تیاری بظاہر نظر نہیں آرہی ہے عام طور پر مذہبی لیڈران عیدین میں ایک عشرہ قبل انتظامیہ سے ملاقات کر مطالباتی میمورنڈم سو نپ کر صفائی اور نظم و نسق سمیت مخلتف نکات پر میمورنڈم دیا کر تے تھے تو وہیں انتظامیہ کی جانب سے کمیٹی کے لوگوں کو یقین دہانی کرا ئی جا تی ہے اور عیدین کے مو قع پر انتظامیہ کی نگاہ خاص ہو نے کے علاوہ صاف صفائی کے انتظامات کئے جا تے تھے لیکن اس بار مسلمانوں کی کسی تنظیم نے اب تک کوئی ملاقات نہیں کی ہے جس سے عام مسلمانوں میں تذبذب بر قرار ہے۔ویسے تو عام طور پرعید الاضحی کے موقع پر کچھ لوگ جانوروں کو پال پو س کرا س کی قربانی کر تے ہیں تو بعض لوگ عید الفطر کی نماز کے بعد ہی جانور خریدنا شروع کر دیتے ہیں اور وقت نزدیک آتے ہی بیشتر علاقوں میں جانورون کی منڈی سج جایا کر تی ہے لیکن اس سال کو رونا نے عام انسانی کی معاشی طور پر کمر توڑ دی ہے پھر بھی صاحب نصاب جن پر قربانی فرض ہے جانوروں کی خریدرای کو لے کر دو چار ہیں  شہری علاقوں میں لگنے والی جانوروں کی منڈی بند ہے تو ہیں دیہی علاقوں کے بعض لوگوں نے نام نہ شائع کر نے کی شرط پر بتا یا کہ جانور خرید تو لیں اگر حکومت نے اجازت نہ دیا تو جانور کا کیا کریں گے؟وہیں بعض مدارس کی جانب سے قربانی کرا ئے جانے کا معقول نظم کا پارچہ گاؤں گاؤں تک تقسیم ضرور ہو ا لیکن ان کی صورت حال کیا ہو گی بظاہر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کورو نا بیماری کے دوران میڈیا کے ذریعہ گھولے گئے زہر نے سارا لزام مسلمانوں پر تھوپ دیا تو مسلمانوں نے حکومت کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے گھروں میں نماز تراویح وغیرہ کی نماز ادا کر کے محب وطن کا ثبوت دیتے ہو ئے پرا مید تھے کی کو رو نا ختم ہو جا ئے گا تو عید الاضحی کی نماز مسجدوں اور عید گاہ میں پڑھنے کا موقع حاصل ہو گا لیکن موجودہ صورت حال نے سب کچھ چھین لیا ہے مسلمان حکومت کے گائڈ لائن کے منتظر ہیں اس ضمن میں سماج وادی پا رٹی کے لیڈر استقبال قریشی نے نمائندہ کو بتا یا کہ سیرت کمیٹی کے صدر ارشد قریشی ایک وفد لے کر ضلع انتظامیہ سے جلد ہی ملاقات کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مثبت یقین دہانی کرائی جا ئے گی