Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 1, 2020

یوم ڈاکٹر: صحت کی خدمات سے وابستہ لوگوں کا شکریہ۔ ۔۔۔۔۔شیوراج ‏سنگھ ‏چوہان۔

بھوپال...مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /بشکریہ یو این آٸی /یکم جولاٸی ٢٠٢٠
============================ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ نیشنل ڈاکٹرس ڈے،پر صحت کی خدمات سے وابستہ تمام لوگوں بے حدکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے، ’آج پوری دنیا کو ایک سنگین پریشانی کا سامنا ہے۔
موجودہ حالات میں، اگر کسی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر، بغیر کہیں رکے، تھکن کے بغیر، عالمی انسانیت کی خدمت میں اپنا سب کچھ نچھاور کردیا ہے، تو وہ ہمارے ڈاکٹرس، نرسیں اور پیرا میڈیکل سے منسلک لوگ ہیں۔