Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 31, 2020

پیس ‏پارٹی ‏کے ‏قومی ‏صدر ‏ڈاکٹر ‏ایوب ‏متنازعہ ‏پرچہ ‏تقسیم ‏کرنے ‏کے ‏الزام ‏میں ‏گرفتار۔


 پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب کو مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔  ڈاکٹر ایوب کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں مذہبی جذبات بھڑکانے کے لئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 گورکھپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١ اگست ٢٠٢٠۔
=============================
 پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب کو متنازعہ پرچے تقسیم کرنے کے الزام میں گورکھپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔  عید الاضیٰ سے پہلے مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں  ڈاکٹر ایوب کو بڑہل گنج پولیس نے گرفتار کیا اور لکھنؤ پولیس کے حوالے کردیا۔  بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ایوب نے لکھنؤ میں متنازعہ اشتہارات اور پرچے تقسیم کرواٸے  تھے جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے تھے۔  اس کے بعد لکھنؤ ایس ٹی ایف نے گورکھپور کے کپتان سے رابطہ کیا اور بڑہل گنج پولیس نے تحویل میں لے کر لکھنؤ پولیس کے حوالے کردیا۔
 
 ڈاکٹر ایوب نے عید الاضحیٰ سے پہلے لکھنؤ میں مبینہ طور پر  اردو پرچے تقسیم کیے تھے۔  ان پرچے میں لکھے ہوئے الفاظ کو مذہبی جذبات بھڑکانے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اس سلسلے میں  حضرت گنج پولیس نے گورکھپور پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد ڈاکٹر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔  لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں دفعہ 153 (ا) 505 (2) آئی پی سی ، آئی ٹی ایکٹ کے کراٸم نمبر 203/20 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  اس معاملے میں ، گولا بڑہل گنج انسپکٹر رانا دیویندر سنگھ ، پولیس ٹیم کے ساتھ سی او شیام دیو کی سربراہی میں پہنچے تھے۔  بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ڈاکٹر ایوب آپریشن تھیٹر میں تھے۔  ان کو  اطلاع دینے کے بعد بلایا گیا کہ ایک افسر بیمار ہے۔اور بہانے سے   وہاں سے پولیس پہلے انہیں گولا لے گئی اور پھر گورکھپور کی طرف بڑھی۔
 گولا سی او شیام دیو  نے بتایا کہ ڈاکٹر ایوب کو لکھنؤ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔سارا واقعہ رات کو ساڑھے بجے انجام دیا گیا