Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 1, 2020

ملک بھر میں منائی جا رہی ہے عید قرباں، ملت اسلامیہ نے محفوظ طریقے سے سنت ابراہیمی پر کیا عمل۔۔صدر ‏جمہوریہ ‏، ‏ناٸب ‏صدر ‏، ‏وزیر ‏اعظم ‏و ‏دیگر ‏قومی ‏رہنماٶں ‏نے ‏دی ‏عید ‏قرباں ‏کی ‏مبارکباد ‏

دہلی سمیت ملک بھر میں کورونائی احتیاط کے ساتھ عید قرباں منائی جارہی ہے۔ محدود پیمانوں پر نماز عید میں ملت اسلامیہ ہند نے ملک وقوم کی مجموعی ترقی، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی دعائیں مانگیں 

نئی دہلی: / صداٸے وقت /ذراٸع /١ اگست ٢٠٢٠۔
=============================
 ملک بھر میں کورونائی احتیاط کے ساتھ عید قرباں منائی جارہی ہے۔ محدود پیمانوں پر نماز عید میں ملت اسلامیہ ہند نے ملک وقوم کی مجموعی ترقی، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی دعائیں مانگی۔ سنت ابراہیمی پربھی محفوظ طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ وبا سے متاثر ماحول کی شدت میں کوئی اضافہ نہ ہو اور جذبہ ایمانی بھی پوری طرح سلامت رہے۔
 دہلی ،کولکاتا، ممبئی، لکھنو، پٹنہ، بھونیشور، رانچی، حیدر آباد اور بنگلورو سے بھی عید قرباں امن و سکون کے ماحول میں منائے جانے کی خبر ملی ہے۔ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ البتہ قوم کے سبھی فرقوں نے ایثار و قربانی کی علامت بن جانے والے اس تیوہار کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ مصافحے اور معانقے سے محروم عیدین میں اس بار ملت ہندیہ نے ایک دوسرے کے ساتھ دل سے اظہار خلوص کو مقدم رکھا اور کورونا سے راست اور بالواسطہ متاثر ہونے والوں کے لئے اپنی عبادت گاہوں کے دروازے کھول دیئے۔
صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دوسرے قومی اور ملی رہنماوں نے اس موقع پر قوم کو  عید کی مبارکباد میں ملک و قوم کے حق میں نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔ ہمسایہ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور دوسرے جنوب ایشیائی ملکوں میں بھی آج عید الاضحی روایتی جذبے اور احترام سے منائی جارہی ہے۔ سعودی عرب، خلیجی ممالک، امریکہ اور یورپ کے علاوہ ہمسایہ افغانستان میں کل عید الاضحیٰ منائی گئی تھی۔