Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 7, 2020

تحریک ‏اسنان(دانت ‏کا ‏ہلنا ‏).اور ‏آسان ‏یونانی ‏علاج۔

از/حکیم شاہد بدر / صداٸے وقت 
==============================
میری عمر(حکیم شاہدبدرفلاحی) اس وقت پچاس سال ہے۔ اور مجھے پچھلے ۳ سالوں سے ذیابطیس کا مرض بھی ہے۔ آج سے 4 سال قبل میری اوپری ڈاڑھ کے آخری دانت میں ہلکا ہلکا درد ہونے لگا... میں نے انگلی سے Touch کر کے دیکھا وہ ہل رہا تھا۔ شہر کے ایک BDS ڈاکٹر سے رجوع کیا تو انہوں نے دانت نکال دینے کا مشورہ دیا۔ خیر دانت نکلوا دیا اذیت بھی ہوئی۔ اور ۔ خون بھی بھی بہت بہا.......
آج سے ڈھائی ماہ قبل ۔ اوپری ڈاڑھ کے جس دانت کو نکلوایا تھا۔ اس سے متصل دوسرا دانت بھی ہلنے لگا .... اور درد بھی ... اور مسوڑھے میں سوجن بھی۔ حتی کہ اس جانب برش کرنے کی ہمت نہ ہوتی تھی۔ اس جانب سے نوالہ چبانے کی ہمت نہ پڑتی تھی ہلکا ہلکا درد ہر وقت محسوس ہوتا تھا.... مجھے یقین ہو چلا کہ. اب اس بار بھی دانت نکلوانا پڑئے گا..... لیکن....پھر خیال آیا کہ کیا ہماری یونانی پیتھی میں ہلتے دانتوں کا کوئی علاج ہے؟؟ یہی سوچ کر میں نے تحرک اسنان(loose teeth) کے ذیل میں اطباء کے مجربات کو پڑھا.... بہت سی کتابوں کھولا..... تلاش کیا.... حسب ذیل سطور نے مجھے اپنی طرف کھینچ لیا۔"...... "رسوت "کو اورام حارہ پر تنہا یا مناسب ادویہ کے ساتھ تسکین درد کیلئے لگاتے ہیں۔ حلق کے ورم کو زائل کرنے لئے۔ اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے کیلئے اسکے آب محلول سے غرارہ کرتے ہیں....." ( تاج المفردات۔ حکیم نصیرالدین احمد طارق ص ۳۸۰) 
میں نے پانچ گرام رسوت کو ایک کپ گرم پانی میں گھول کر محلول تیار کیا۔ اور اسی محلول سے پانچ منٹ تک کلیاں کیں۔صبح میں کیا۔ چونکہ تکلیف زیادہ تھی۔ اسلئے دوبارہ محلول تیار کرکے۔ دوپہر میں کیا۔ اور۔ شام کو بھی محلول تیار کرکے کلیاں کیں میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ محض ۳ دن کلیاں کرنے سے مسوڑھے میں سوجن ، دانت کا درد۔ اور دانت کا ہلنا بھی بند ہو گیا۔ میں نے مزید دو دن اور کلیاں کیں۔ اور ایک منجن بنا کر دانتوں۔ اور مسوڑھوں پر ہلکے ہاتھوں لگانا شروع کیا۔۔۔ 
الحمدللہ دانت بالکل مستحکم ہو گیا۔ کھانے پینے۔ اور برش کرنے میں میں اب بھول گیا کہ میرے کسی طرف کے ڈاڑھ میں تکلیف تھی ۔اسکے بعد میں نے مطب پر لوگوں سے کہہ دیا کہ۔ جس کو دانت یا مسوڑھے میں کسی طرح کی بھی تکلیف بطور خاص مسوڑھے میں سوجن یا دانت ہل رہے ہوں...... مجھ سے مفت میں دوا لے جائیں۔۔ وہی کلی کرنے کیلئے رسوت کا سفوف۔ اور منجن۔ مفت دے رہاہوں۔ مقصد اس دوا کا تجربہ کرنا ہے۔ بحمدللہ لوگ استعمال کرتے ہیں ۔ مسوڑھوں میں سوجن، دانت کا ہلنا، دانت میں پانی لگنا.... سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔
میری خواہش ہے کہ خلقِ خدا اس سے فائدہ اٹھائے۔ اور حکماء حضرات اس نسخے پر غور فرمائیں۔ اور۔ بے تحاشہ جو دانت اکھڑوانے کا رواج چل پڑا ہے، اس پر قد غن لگائیں۔ دانت اکھڑ والینا۔ یا اکھاڑ دینا،کیا یہ علاج ہے؟؟ 

حکیم شاہد بدر فلاحی
۔۔
نسخہ منجن
سپاری چکنی 50 گرام+ مازو سنبر 50 گرام ۔ اسکو باریک سفوف کرلیں(سفوف نمبر ایک)
سپاری چکنی 50 گرام + مازو و سنبر 50 گرام۔ جلا کر کوئلہ بنا لیں۔ اور سفوف کرلیں۔(سفوف نمبر ۲)
اسکے بعد سفوف نمبر ۱ اور سفوف نمبر ۲ باہم ملالیں، منجن تیار ہے ۔ دانتوں۔ اور مسوڑھوں پر ہلکے ہاتھوں ملیں۔