Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 4, 2020

نا ‏مردی ‏/عنانت ‏(Impotence a ‎clinical Research ‎).از ‏حکیم ‏شاہد ‏بدر

 
اکتسابی عنانت کا ایک مریض مکمل مرد ہو گیا۔۔ 

حکیم شاہد بدرفلاحی (B.U.M.S)۔/صداٸے وقت 
==============================
.......جنوری 2020 کے دوسرے ہفتہ کی بات ہےکہ ایک 25 .26 سالہ مریض میرے مطب پر آیا۔اس نے بتایا کہ اکتوبر میں اسکی دوسری شادی ہوئی ہے ۔ پہلی بیوی ڈیڑھ سال تک ساتھ میں رہی پھر اس نے یہ کہہ کر طلاق لے لی ۔کہ تمہارے اندر طاقت نہیں ہے۔ دوسری بیوی صرف تین دن تک رہی اور یہ کہکر چلی گئی یا تو اپنا علاج کریں یا مجھے طلاق دے دیں۔میں مریض کی مفصل روداد سنی۔ وہ چہرے سے Dull Face لگ رہا تھا۔ چاق چوبند بالکل بھی نہیں تھا۔ اس نے بتایا کہ اسے پہلے مرگی کے دورے پڑتے تھے اسلئے پانچ سال تک لگاتار  اس نے دافع صرع Antiepileptic drug ۔کی دواکھائی ہے۔میں مریض کو اندر لی جاکر معائنہ کیا ۔ عضو تو اپنی ساخت میں مکمل تھالیکن بے حس و حرکت۔بالکل مسترخی۔ڈھیلا ڈھالا۔اس نے بتایا کہ اس میں اب کسی قسم کی حرکت نہیں ہوتی پہلے صحی تھا۔ یہ اکتسابی عنانت کا کیس تھا۔
دافع صرع ادوایات کا لمبے عرصے تک استعمال کرنے کی وجہ سے یہ  مکمل نا مرد ہو گیا تھا۔ میرے مطب میں نامردی کے علاج کے واسطے بہت سے مریض آتے ہیں۔ان میں سے بعض حسب ذیل دواؤں کے کثرت استعمال سے نامرد ہو چکے ہوتے ہیں۔ 
Antiepileptice drug. 
Sedatirve. Hypnotic drug
Antipsychotic drug
Antimanics 
Antidepressants
Antianxiety
B.P 
کی دوائیں لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے آدمی نامرد ہوجاتا ہےیہ نامردی /عنانت اصلًا اکتسابی عنانت ہے۔ اگر بالتریب علاج کیاجائے تواسکے مریض ٹھیک ہوتے ہیں  ۔
میں نے اس مریض کو اسکی منی کی جانچ کیلئے اپنے دواخانہ سے قریب کے پیتھالوجی میں بھیجا۔ تین گھنٹہ بعد پیتھا لوجیسٹ نے مجھے فون کرکے بتایا کہ مریض نے دو ڈھائی گھنٹہ تک کوشش کی لیکن نہ تو عضو میں سختی آئی نہ ہی ایک قطرہ منی نکلی..... بحرحال اس نے رپورٹ بھیجی (دیکھیں 13/1/20 والی رپورٹ) 

مجھے یہ بات سمجھ میں آئی لمبے عرصےتک دافع صرع دوا کھانے کا ہی اثر ہے کہ طبیعت ایک عرصے سے  منی کی افزائش نہیں کررہی ہے۔ میں نے مریض سے کہا کہ میں تمہارا علاج کروں گااور تم سے ایک پیسہ بھی نہیں لوں گا۔ بس شرط یہی ہے کہ تم پوری مستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹے رہنا۔
میں نے مولد منی ، مھیج باہ، اور مقوی عصاب دواؤں کو مدنظر رکھتےہوئےحسب ذیل نسخہ مرتب کیا۔
ھوالاشافی
14/1/2020
سفوف بدھارا۔بیس گرام۔ حب مھیج باہ(خانہ ساز) دو عدد صبح خالی پیٹ
سفوف پنبہ دانہ دس گرام ۔ حب مھیج باہ دوعد شام چار بجے 
معجون فلاسفہ(خانہ ساز) دس گرام 
حب اذاراقی دو عدد دودھ کے ساتھ رات سوتے وقت
تیس دن کیلئے یہ دوا دی۔ایک ماہ تک دوا استعمال کرنے کے بعد مریض دوبارہ مطب پر آیا اوربتایا کہ اب عضو میں ہلکی ہلکی حرکت محسوس ہورہی ہے۔ میں نے یہ تفصیل جانے کے بعد نسخہ میں کچھ تبدیلی کی 
16/2/2020

حسب تفصیل صرف پچیس دن کیلئے دوا دی 
لبوب کبیر (خانہ ساز ) دس گرام 
سفوف بدھارا بیس گرام
حب مھیج باہ دو عدد صبح خالی پیٹ
سفوف پنبہ دانہ دس گرام
حلوہ ثعلب بیس گرام شام چار بجے 
معجون اذاراقی ( ہمدرد) دس گرام حب مبیج باہ دو عدد رات سوتے وقت
پچیس دن دوا استعمال کرنے بعد مریض نے بتایا کہ اب عضو میں خیزش شدید ہوتی ہے ابھی دو روز قبل احتلام ہواتھا۔ میں نے مریض کو پھر سے اسی پیتھا لوجی میں جانچ کیلئے بھیجا پیتھا لوجسٹ نے اگلے دن رپورٹ لاکر دیا اور کہا کہ مجھے حیرت ہے اس بار کی رپورٹ پر میری پتھالوجی کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔
11/3/2020 کی رپورٹ کو دیکھیں
میرے لئے یہ خوشی کی بات تھی کہ طبیعت اب منی بنانے لگی ہے لیکن اس رہورٹ میں۔puss cell. اور Epithelialcell ۔ زیادہ تھے
میرا مطب کا تجربہ یہی بتاتا ہے کہ جب تک puss cell. نارمل نہیں ہوتے sperm count ۔نہیں بڑھتا میں نے مذکورہ بالا رپورٹ کی روشنی میں حسب ذیل نسخہ مرتب کیا ۔
12/3/2020۔ 
نقوع شاھترہ صبح خالی پیٹ 
سفوف بدھارا بیس گرام 
سفوف پنبہ دانہ دس گرام
حب ثعلب مصری (خانہ ساز) دوعدد رات سوتے وقت
ایک ماہ تک اسی ترتیب سے دوا چلائی اور دوا ختم ہونے کے بعد Semen Analysis۔ کیلئے دوسری پیتھ لوجی میں بھیجا۔18/4/2020۔ کی رپورٹ دیکھیں۔
اللہ کا شکر ہے رپورٹ بہتر ہے۔ مریض کو حسب ترتیب چالیس دن کیلئے دوا دی ہے
18/4/2020
سفوف پنبہ دانہ دس گرام 
سفوف بدھارا بیس گرام
حب ثعلب مصری (خانہ ساز) دو عدد
مجھے امید ہے انشاءاللہ اگلے چالیس دن بعد کی رہورٹ بہت بہتر ہوگی
ابھی حالات تو اس طرح کے مسائل پر گفتگو کےلئے ساز گار نہیں ہیں۔تاہم اسی بیچ یہ کیلنکل ریسرچ مکمل ہو رہی تھی اسلئے اس رہورٹ کو عام کردیا۔