Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 3, 2020

قلت تولید منی و قلت کرم منویہ۔(Oligospermia)



از/حکیم شاہدبدرفلاحی/صداٸے وقت
9936205756
4/7/2020
=======================================
۔۔۔حکیم صاحب مجھے کچھ  محسوس ہی نہیں ہوتا۔۔۔ احتلام تو مہینے بھر کے وقفے سے ہوتا ہے اور مبی اتنی رقیق کہ بس کپڑے پر بہت معمولی دباذت۔۔۔ دل میں کوئی امنگ نہیں ۔۔کسی قسم کی کوئی ترنگ نہیں۔۔ عضو میں نہ خیزش ہے نہ دل میں خواہش۔۔ لگتا ہی نہیں کہ میں شادی کے لائق ہوں۔ ایک عجیب پژمردگی اور اضحملال کی کیفیت۔۔۔ گھر کے لوگ جب شادی کیلئے کہتے ہیں تو مجھے بجائے خوشی کے اندر سے ڈر لگنے لگتا ہے۔۔
مریض اپنی جسمات کے لحاظ سے اچھا تھا عمر بھی بمشکل ۲۲/۲۳ سال لگ رہی تھی۔ استفسار سے معلوم ہوا کہ اس نے بھی پہلے وہی غلطیاں جو دہلیز جوانی پر قدم رکھتے ہوئے سر زد ہو جاتی ہیں یعنی ہے "کثرت جلق" لیکن پچھلے دو سالوں سے وہ غلط عادت اب متروک ہے۔ عضو مخصوص بالکل بے جان ہے میں نے منی کی جانچ کرائی ..
دیکھیں رپورٹ۔13/5/20

اس رپوٹ سے یہ معلوم ہوا کہ مریض کو منی کم بن رہی ہے کرم منویہ کہ افزائش کم ہے۔
اور وہ کرم بہت کمزور ہیں۔
منی جوہر بدن ہے۔ منی ایک ایسا بیش بہا جوہر ہے جس ہر شباب کی رنگینیوں کا دارومدار ہے۔۔ جوانی کا سمندر اسی کے فیض سے ٹھاٹھیں مارتا ہے۔ مردانہ ہمت، دلیرانہ جرت، جوانی کا جوش، چہرے کی درخشانی، رخساروں کی تابانی، دماغی قوت، جسمانی طاقت زیادہ تر اسی کی فراوانی پر ہے۔۔
قلت منی، رقت منی، سرعت انزال، اور جلق کا مریض جب مطب میں آتا ئے تو ایک حاذق طبیب کو یہ جاننے میں دیر نہیں لگتی۔۔
میں نے اس مریض کو مولد منی اور مھیج باہ دوائیں دیں۔ تاکہ منی بہ افراط بنے اور جوانی کی ترنگیں۔اور امنگیں عود کر آئیں۔ ثعلب مصری، بدھارا لکڑی، اسگند، موصلی سفید، ثعلب پنجہ کو میں مولد منی پاتا ہوں۔ اور عاقر قرحہ ،سلاجیت، ثعلب مصری کو سستی مھیج باہ دوا مانتا ہوں۔ اور لبوب کبیر کو میں نے اپنے تجربے میں پایا کہ یہ گردے اور خصیتین کو طاقت دیتا ہے اور لبوب جلالی۔ عروق مردہ میں نئی برق دوڑاتا ہے۔اور معجون فلاسفہ پشت کو طاقت دیتا ہے۔ یونانی میں لفظ" پشت" ایک خاص اور اہم اصطلاح ہے۔ اس پشت کو مضبوط کیے بغیر erectile function کو مضبوطی نہیں دی جاسکتی۔پشت کوضعف
 سے عضومیں دیر تک سختی قائم نہیں رہ سکتی جن مریضوں میں پشت کی کمزوری پاتا ہوں معجون فلاسفہ ضرور جوڑتا ہوں۔ اس مریض کو میں نے چالیس دن کی دوا دی اور کہا کہ دوا کہا لینے کے بعد دوبارہ سے اپنی جانچ کراکے رپورٹ لیکر آنا۔
واضح رہے کہ میں مریضوں کو اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی دوائیں ہی استعمال کرتا ہوں۔ اور خاطر خواہ ریزلٹ پاتا ہوں۔چالیس دن قبل منی کی جانچ میں Total Sperm count 56million
تھا اور Active sperm 48
Non Motile 30 تھے
چالیس دن دوا کھا لینے کے بعد اب نہی رپورٹ میں۔
Total sperm count 78 million جسمیں Active 58 Non motile 26 ہیں   ۔
(اس کیلئے رپورٹ دیکھیں)

اطباء اپنے مطب کے لئے دوائیں خود بنائیں۔ یقیناً نتیجہ خوش کن ہوگا اور مالی بوجھ بھی کم پڑے گا۔ نسخہ حسب ذیل ہے۔۔:
ھوالشافی

سفوف بدھارا دس گرام + لبوب کبیر سات گرام+ حب ثعلب مصری دو گولی صبح خالی پیٹ۔
لبوب جلالی سات گرام + حب  ثعلب مصری دو گولی شام چار بجے
معجون فلاسفہ دس گرام + حب مھیج باہ تین گولی رات سوت وقت۔

40 Days